Book Name:Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool
بھی لکھے ہیں، آئیے! سنتے ہیں:
گناہ خشوع کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں
امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ لکھتے ہیں: اگر آپ خشوع و خضوع سے نماز یں پڑھنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے گناہوں سے پرہیز کیجئے، گناہ خشوع کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں ، گناہ پر قائم رہتے ہوئے خشوع حاصل نہیں ہوسکتا۔
توجُّہ ہٹانے والے معاملات سے پہلے فارغ ہو جایئے
خشوع و خضوع سے نماز پڑھنے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ * نماز شروع کرنے سے پہلے ان تمام چیزوں سے خود کو فا رِغ کرلیجئے! جو نمازمیں توجُّہ بٹنے اور یادِ الٰہی سے غافل کرنے کا باعث بن سکتی ہوں * جگہ پُرسُکون اور شور شرابے سے دُورہو * سامنے کے پردے یا جائے نماز پر ایسا نقش ونگار،سِلوٹیں اور ابھار وغیرہ نہ ہو ،جس سے توجُّہ بٹے اور خشوع و خضوع میں خَلَل پڑے * سخت سردی اور سخت گرمی سے بچاؤ کے اَسباب بھی اختیار کیجئے * اگر کھانے یا پیشاب وغیرہ کی حاجت ہو تو اس سے فارغ ہوجایئے۔
حضرت ابو دَرداء رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے تھے:آدمی کی سمجھداری سے ہے کہ پہلے ہی اپنا ضروری کام نمٹا لے تاکہ نماز شروع کرتے وقت اس کا دِل فارِغ ہو۔([1])تابعی بزرگ حضرت مَسرُوق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اپنے اہلِ خانہ سے فرماتے: (مجھ سے متعلق) اپنی تمام حاجتیں