Book Name:Namaz Mein Khushu Laney Ke 27 Madani Phool
باجوں کاشوقین *داڑھی منڈانے یا ایک مُٹّھی سے گھٹانے والا ہوسکتا ہے؟ نہیں...! کبھی نہیں...! ہرگز نہیں...! بے شک حقیقت یہی ہے کہ نماز بُرائیوں سے روکتی ہے۔ افسوس! ہماری اپنی نمازوں میں کمزوریاں ہیں، جن کے سبب ہم نیک نہیں بن پا رہے، لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم *اپنی نماز کا جائزہ لیں *نماز کے ظاہری و باطنی آداب سیکھیں اور *اپنا وُضو و غسل وغیرہ بھی دُرُست کرلیں۔ اگر صحیح معنوں میں باوُضو با طہارت خشوع و خضوع کے ساتھ اس کے تمام تر ظاہری و باطنی آداب کودھیان میں رکھ کر ہم نماز پڑھیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ضرور اس کی برکتیں ظاہر ہوں گی اور درست پڑھی جانے والی نماز کی بَرَکت سے واقعی گناہوں کی ظاہری و باطنی گندگیاں دُور ہوجائیں گی اور ہم نیک صورت، نیک سِیرت مسلمان بن جائیں گے اور ہمارا پورا کردار سنتوں کا آئینہ دار بن جائے گا،اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!
اب ذہن میں سُوال اُبھر رہا ہو گا کہ نماز کے ظاہِری باطنی آداب ہیں کیا کیا...؟ کیسے سیکھیں گے؟ کہاں سے سیکھیں گے؟ اس کے لئے چند ایک آدابِ نماز تو میں عرض کر دیتا ہوں، باقی یہ ہے کہ نماز اور اس کے ظاہِری باطنی آداب سیکھنے کے لئے ہمیں باقاعِدہ وقت نکالنا چاہئے *الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول میں باقاعدہ فیضانِ نماز کورس کروایا جاتا ہے، 7 دِن کا کورس ہے، رہائشی بھی کروایا جاتا ہے اور جُزوقتی بھی ہوتا ہے، اس کورس میں نماز کے احکام و مسائِل سکھائے جاتے ہیں، یہ کورس کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! نماز کے تعلق سے بہت سارا عِلْمِ دِین سیکھنے کو ملے گااللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
آئیے! نماز کے چند آداب سُنتے ہیں: