کمر کے درد کا روحانی علاج

اوداد و وظائف

ماہنامہ جون 2021

کمر کے درد کا روحانی علاج

فجر کی سنّتوں اور فرض کے درمِیان 41 بار سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ پڑھئے ، ہر بار پہلے بِسمِ اللہ شریف بھی   پڑھئے۔ اِن شآءَ اللہ کمرکےدرد سے نجات ملے گی۔ (بیمار عابد ، ص37)

کمر اور جوڑوں کادرد

حدیثِ پاک میں ہے : اِسْتَشْفُوْا بِالْحُلْبَۃِ  یعنی’’میتھی سے شفا حاصل کرو۔ ‘‘(تنزیہ الشریعۃ ، 2 / 246  )

  میتھی کو عربی میں حُلْبَہ ، فارسی میں شنبلیلہ ، پشتو میں ملخوزہ  اور انگریزی میں  (فینو گریکFENUGREEK  بولتے ہیں۔  

(1) میتھی کا استعمال کمر درد ، تِلّی کے وَرَم اورگنٹھیا (جوڑوں کے درد)وغیرہ میں نافِع(یعنی فائدہ مند) ہے ۔ (2)میتھی دانے گُڑ کے ساتھ جوش د ے کر استعمال کرنے سے کمر اور جوڑوں کے درد میں آرام آتا ہے۔ (3) گنٹھیا (یعنی جوڑوں کے درد) کے لئے میتھی کے دس گرام تازہ پتے پانی میں پیس کر صبح نہا ر منہ استعمال کیجئے۔ (میتھی کے پتے سبزی والوں سے مل سکتے ہیں)   (رسالہ : میتھی کے 50مدنی پھول ، ص3 ، 1)

کیا آپ کاروبار کی وجہ سے پریشان ہیں؟

جوشخص  بِلاناغہ  روزانہ 786 بار  سات دن تک پوری بِسمِ اللہ شریف پڑھے ، اور   اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف بھی پڑھے ، تو   اِن شآءَ اللہ اس کی ہر حاجت پوری ہو گی ، اب وہ حاجت   چاہے کسی بھلائی کے پانے کی ہو یا بُرائی دورہونے کی یا کار و بار چلنے کی۔ (فیضان بسم اللہ ، ص134ملخصاً)

کیا آپ کے بچے کا ذہن کمزورہے؟

 یَاعَلِیْمُ7 بار اور ہر بار بِسمِ اللہ کے ساتھ 21 مرتبہ “ سُورۂ اَلَمْ نَشْرَحپڑھ کر پانی پر دَم کرکے جس بچّے یا بڑے کا حافِظہ کمزور ہو اُس کو پلایئے۔ اِنْ شآءَ اللہ حافِظہ مضبوط ہو جائے گا۔ (رسالہ : بیمار عابد ، ص42)


Share