وظائف

اپریل2022ء

نظر کا کمزور ہونا

پانچوں نمازوں کے بعد گیارہ مرتبہ “ یَانُوْرُپڑھ کر دونوں ہاتھوں کے پوروں پر دَم کرکے آنکھوں پر پھیر لیں۔ (جتنی زیور ، ص606) اِن شآءَ اللہ نظر کی کمزوری دور ہوجائےگی۔

حافظہ مضبوط ہو

 “ اَللّٰھمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہٖ کَمَا لَانِھَایَۃَ لِکَمَالِکَ وَعَدَدَ کَمَالِہٖ

اگر کسی شخص کو بھول جانے کی بیماری ہوتو وہ مغرب اور عشاء کے درمیان اس درودِ پاک کو کثرت سے پڑھے ، اِن شآءَ اللہ حافظہ قوی ہوجائے گا۔ ( افضل الصلوات علی سید السادات ، ص192)

فالج ولَقوہ

سورۂ زِلْزال لوہے کے برتن پر لکھ کر دھوکر پلائی جائے یا لوہے کے برتن میں لکھ کر دیں کہ مریض اس پر دیکھے اِن شآءَ اللہ   صحت ہوگی ۔  (کام کے اوراد ، ص2)

غریبی اور محتاجی دور

محتاج اور غریب شخص اگر ہر نماز کےبعد “ آیۃ ُالکرسی “   پڑھے گا تو چند دنوں میں اس کی محتاجی اور غریبی دور ہو جائے گی۔  (جنتی زیور ، ص589 ماخوذاً)


Share