نظر بد، دائمی مرض اور مختلف دردوں سے نجات کا وظیفہ

وظائف

”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ مئی 2023

یاباعِثُ یا نُورُ 11بار ( اوّل آخر ایک بار دُرود )

روزانہ سوتے وقت دل پر سیدھا ہاتھ رکھ کر پڑھئے ، اس کی برکت سے اِن شآءَ اللہ الکریم کم از کم یہ 9فائدے ملیں گے : ( 1 ) دل کی بیماریاں ہوں تو صحت ملے نہ ہوں تو حفاظت ملے  ( 2 ) ٹینشن دُور ہو  ( 3 ) ہائی بلڈپریشر میں فائدہ ہو  ( 4 ) اُلٹے سیدھے خوابوں سے نجات ملے  ( 5 ) دل روشن ہو  ( 6 ) نیند نہ آتی ہو تو آئے  ( 7 ) بزرگانِ دین کی زیارتیں ہوں  ( 8 ) مرتے وقت کلمہ نصیب ہو  ( 9 ) غصّے کی عادت نکلے۔

اللہ پاک کی رضا کیلئے پڑھنا چاہئے ، وہ چاہے گا تو بے شمار فائدے اور برکتیں پائیں گے۔

نظرِ بد کا علاج

تین مرتبہ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم  پڑھ کر سات مرتبہ یہ دعا : اَللّٰهُمَّ اَذْهِبْ حَرَّهَا وَبَرْدَهَا وَوَصَبَهَا پڑھ کرجس کو نظر ہو اس پر دَم کیجئے ، اِن شآءَ اللہ نظر اُتر جائے گی۔ ( بیمار عابد ، ص44 )

دائمی مرض کا علاج

دائمی مریض ہر وقت یَا مُعِیْدُ پڑھتا رہے ، اللہ ربُّ العِزّت صحّت عنایت فرمائے گا۔ ( بیمار عابد ، ص39 )

دَردوں سےنجات کاوظیفہ

یاغَنِیُّ“ رِیڑھ کی ہڈی ، گھٹنوں ، جوڑوں یا جسم میں کہیں بھی درد ہو ، چلتے پھرتے اُٹھتے بیٹھتے پڑھتے رہئے ، اِن شآءَ اللہ درد جاتا رہے گا ۔ ( فیضان سنت ، جلد اول ، ص173 )


Share

Articles

Comments


Security Code