Book Name:Faizan e Imam e Azam
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج ہم نے حَضْرتِ سَیِّدُنا امامِ اَعْظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کی سیرتِ مُبارَکہ کےمُتَعَلِّق بَیان سُنا۔حَضْرتِ سَیِّدُنا امامِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم ایسیجَلِیْلُ الْقَدْر شخصیَّت تھیں کہ آپ نے ساری زِندگی پیارے آقا ، مکی مَدَنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّتوں کی خِدمت میں گُزاردی ،ساری رات عِبادت وتِلاوت میں بَسر ہوتی ،خُوب خُوب صَدَقہ وخَیْرات فرماتے اور ضَرورت کے وَقْت گُفتگو فرماتے۔ہمیں بھی فالتو باتوں سے بچتے ہوئے نَرمی اورحُسنِ اَخْلاق سے پیش آنا چاہیے۔اورآپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی سُنَّت پرعمل کرتے ہوئے عِلْمِ دِیْن کی اِشاعت اور اِحْیائے سُنَّت کی خِدْمت کیلئے خُوب خُوب کوشش کرنی چاہیے۔
مَدَنی تَربِیَّت گاہوں کا تعارُف:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے کم و بیش97 شُعْبوں میں مدنی کام کررہی ہے، ان میں سے ایک شُعْبہ ’’مدنی تربیّت گاہ‘‘بھی ہے۔ جس میں عاشقانِ رَسُول مختلف مُلکوں، شہروں اور قَصْبوں سے آنے والے اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرماتے ہیں۔پھر یہ اسلامی بھائی علمِ دین سیکھ کراور سُنَّتوں کی تربیت پاکر اپنے علاقوں میں جا کر ’’نیکی کی دعوت‘‘ کے مدنی پُھول مہکاتے ہیں۔لہٰذا ہمیں بھی وَقتاً فوقتاًسُنَّتوں کی تربیت حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مَدَنی تَربِیَّت گاہوں پر حاضر ہونا چاہیے اور جو سیکھیں اسے دوسروں تک بھی پہنچانے کی سَعادَت پانی چاہیے۔نیز جواسلامی بھائی یکمشت زیادہ دِنوں کے لیے مدنی قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل نہیں کرپاتے،اِن پر انفرادی کوشش کرکے انہیں بھی وقتاً فوقتاً کچھ وقت کے لیے مدنی تربیت گاہوں میں بھیجتے رہیں،اس کی برکت سے بھی کئی عاشقانِ رسول دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے عملی طورپروابستہ ہوکر مدنی کاموں کی دُھومیں مچانے والے بنیں گے۔