Book Name:Faizan e Imam e Azam
اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ
امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے کسی نے سُوال کیا کہ آپ اس بُلند مقام پر کیسے پہنچے؟ تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اِرْشاد فرمایا:’’میں نے اپنے عِلْم سے دوسروں کو فائدہ پہنچانے میں کبھی بُخل نہیں کیا اور جو مجھے نہیں آتا تھا اس میں دوسروں سے فائدہ حاصل کرنے سے کبھی نہیں رُکا۔“(الدرالمختار،المقدمۃ، ج۱، ص۱۲۰۔۱۲۷)
حضرت سَیِّدُناامامِ اعظمرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی حکمت بَھری نصیحتوں سے مدنی پُھول حاصل کرنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کا مطبوعہ 46 صفحات پرمُشتمل رِسالہ’’امام ِ اَعْظم کی وصیَّتیں‘‘ہدیۃً حاصل فرما کر مُطالَعہ کرلیجئے۔امامِ اَعْظَمرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے وَقتاً فوقتاً اپنے شاگردوں کوجو اِنْتہائی مُفید نصیحتیں فرمائیں وہ مختلف کُتُب میں بکھری ہوئی تھیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ!مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ نے اَنْتھک کوششوں سے ان نصیحتوں کو یکجا کر کے ان کا اُردو ترجمہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ یہ رسالہ ایسی نصیحتوں پر مشتمل ہے جو انسان کی ظاہری وباطنی دُرُسْتی کے لئے اِنْتہائی مُفید ہے۔ اس میں اِصْلاح کے بے شُمار مدنی پُھول مَوْجُود ہیں۔ مثلاً اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرتے رہنا، عوام وخواص کی امانتیں اَدا کرنا، انہیں نصیحت کرنا، زِیادہ ہنسنے سے بچنا، تلاوتِ قرآنِ پاک کی پابندی کرنا اور اپنے پڑوسی کی پردہ پوشی کرنا وغیرہ۔ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سےاس رسالے کو رِیڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
12مَدَنی کاموں میں حصّہ لیجئے: