Book Name:Faizan e Imam e Azam
النظر فی توضیح نخبۃ الفکر، ص۱۱۳، ملخصاً)سیِّدُنا امامِ اعظمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْاَکرَم نے مُختلف رِوایات کے تَحت چندصَحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے مُلاقات کا شَرَف حاصل کیا ہے اوربعض صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے براہِ راست، سرورِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے اِرْشادات بھی سُنے ہیں۔ (الخیرات الحسان،ص:۳۳)
ہے نام نعمان ابنِ ثابت، ابُو حنیفہ ہے ان کی کُنْیت
پُکارتا ہے یہ کہہ کے عالَم، امامِ اعظم ابُو حنیفہ
(وسائلِ بخشش، ص۵۷۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرت سَیِّدُنا ابُونُعَیمرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :امامِ اَعْظم ابُو حنیفہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی ہیئت وحالت، چہرہ ، لباس اور جُوتے اچھے ہوتے تھے اور اپنے پاس آنے والے ہر شخص کی مدد فرماتے۔ (اخبار ابی حنیفہ واصحابہ،ص:۱۶) آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا قَد دَرمیانہ تھا،تمام لوگوں سے زِیادہ اَحْسن اَنداز میں کلام فرماتے اور کثرت سے خُوشبو استعمال فرماتے ،جب باہر تشریف لاتے تو اچھی خُوشبو سے پہچانے جاتے ۔(اخبار ابی حنیفہ واصحابہ،ص:۱۷،ملتقطاً)
حضرت سَیِّدُنا امام ِاعظم عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْاَکرَم دن بھر علمِ دین کی اِشاعت کے ساتھ ساتھ،قرآن ِ پاک کی تِلاوت اورساری رات عبادت ورِیاضت میں بَسر کرتے تھے۔حضرت ِمِسْعَر بِن کِدام عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ السَّلام فرماتے ہیں: '' میں امامِ اعظم ابُو حنیفہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی مسجِد میں حاضِر ہوا، دیکھا کہ نمازِ فَجر اَدا کرنے کےبعدآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ لوگوں کو سارا دِن علمِ دِیْن پڑھاتے رہتے،اِس دَوران صِرف نَمازوں کے وَقْفے ہوئے۔بعدنَمازِ عشاءآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہاپنے دولت سَرا (یعنی مَکانِ عالیشان) پر تشریف لے گئے۔تھوڑی ہی دیر کے بعد سادَہ لباس میں ملبوس خُوب عِطْر لگا کر فَضائیں مَہکاتے، اپنا