Book Name:Faizan e Imam e Azam
مدینہ بھی لگاتے اور نماز میں غیر حاضِر اَفراد کی گھر جا کر خَیْر خبر لیتے۔ہمیں بھی چاہیے کہ صَداۓ مدینہ لگانے کے ساتھ ساتھ نمازوں کے اَوْقات میں یہ بھی نوٹ کیا کریں کہ ہمارے محلّے کے اسلامی بھائیوں میں سے کون جماعَت سے نَماز پڑھتا ہے اور کون نہیں،اگرکوئی نَمازی کسی نَماز میں غَیْرحاضِر ہو تواُس کے گھرجا کر یا فون کرکے اُس کی خبر نکالیں،بیمار ہو گیا ہو تو عِیادت کریں اور سُستی کی وَجہ سے نہ آیا ہو تو نیکی کی دعوت دیں ۔تمام اسلامی بھائیوں کو یہ انداز اختیار کرنا چاہئے۔(ا ز نیکی کی دعوت ،ص۴۷۹،ملخصاً )اگر ہماری انفرادی کوشش سے ایک اسلامی بھائی بھی نماز کا عادی بن گیا تو یقیناً نیکی کی دعوت کا ثواب ملنے کے ساتھ ساتھ ہمارے لئے صَدَقۂ جاریہ بھی بن جائے گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! نَمازوں کی عادت بنانے،سُنّتیں اَپنانے،عاشقانِ رَسُول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر کی عادت بنانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دَم وابَستہ رہئے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّمُعاشرے کے بگڑے ہوئےکئی اَفْراد دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے راہِ را سْتْ پر آتے ہیں اور راہِ خدا میں سفر کی خُوب خُوب برکتیں پاتے ہیں ۔ اس ضمن میں ایک مدنی بہار پیشِ خدمت ہے:
مَتھرا(ھند)کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ یُوں بیان ہے،میں ایک ماڈَرن نوجوان تھا ،فلمیں ڈِرامے دیکھنا میرا مَشْغَلہ تھا،مکتبۃُ المدینہ سے جاری ہونے والے بیان کی کیسیٹ ’’ T.V. کی تباہ کاریاں‘‘سُننے کا شَرَف حاصِل ہوا، جس نے میری کایا پلٹ دی، میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے مُنسلِک ہو گیا۔(کچھ عرصے بعد )مجھےایک بیماری لاحق ہو گئی اور ڈاکٹر نے آپریشن کا مَشْوَرَہ دیا۔ میں گھبرا گیا، ایسے میں دعوتِ اسلامی کے ایک مُبلِّغ کی اِنْفِرادی کوشِش کے نتیجے میں زِنْدَگی میں پہلی بار عاشِقانِ رَسُول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں کی تربیّت کے3 دن کے مَدَنی قافِلے کا مُسافِر بن گیا۔اَلْحَمْدُ