Book Name:Tazkirah e Sayyidi Qutb e Madina Ma Zulhijjah Kay Fazail
پئے۔ یقیناًیہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا کرم اور ا س کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عَطا اور عِلْمِ دِیْن کا فَیْضان ہی تھا کہ ضیاء کوٹ(سیالکوٹ) کے ایک غیر معروف قصبے میں پیدا ہونے کے باوجود آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ جہاں بھر میں قُطبِ مدینہ کی حَیْثیت سے مشہور و معروف ہوگئے۔ ہمیں بھی طلبِ عِلْمِ دِین کا شَوق پیدا کرنا چاہیے کیونکہ عِلْمِ دِیْن ہی دُنیا و آخِرت کی کامیابیوں کا سبب ہے۔عِلْمِ دِین تمام فضائل کا جامع ہے اور اپنی طلب کرنے والے کو بھی بہت سی خُوبیوں اور کثیر اچھائیوں کا پیکربنا دیتا ہے، عِلْمِ دِین انبیا عَلَیْہِمُ السَّلَام کی مِیراث ہے،عِلْمِ دِین قُربتِ الٰہی پانے کا راستہ ہے،عِلْمِ دِیْن خَوفِ خُدا بیدار کرنے کا نسخہ ہے، عِلْمِ دِیْن ہِدایَت کا سرچشمہ ہے، عِلْمِ دِیْن گناہوں سے بچنے کا سبب ہے، عِلْمِ دِین خَشِیّتِ الٰہی بیدار کرنے کا آلہ ہے، عِلْمِ دِیْن مُردہ دلوں کی حیات ہے،عِلْمِ دِیْن خَلقِ خُدا کی مَحَبَّت پانے کا سبب ہے، اَلْغَرَض! عِلْمِ دِیْن بے شُمار خوبیوں کا مَجمُوعہ ہے، ایک سچے مُسَلمان کو اس کی طلب کی کوشش کرنی چاہیے،اَحادیثِ طیّبہ میں کئی مقامات پر عِلْمِ دِین حاصل کرنے کے فَضائل وارِد ہوئے ہیں۔ آئیے!اِسی مُتَعَلِّق دو(2) احادیثِ طیّبہ سننے کی سَعادَت حاصِل کرتے ہیں:
- جو عِلْمِ دِین حاصِل کرے گا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس کی مُشْکِلات کو آسان فرما دے گا اور اسے وہاں سے رِزْق عَطا فرمائے گاجہاں اُس کاگمان بھی نہ ہوگا۔ (جامع بیانِ العم و فضلہ، باب جامع فی فضل العلم، الحدیث: ۱۹۸،ص ۶۶)
- جو کوئیاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے فَرائِض کے مُتَعَلِّق ایک(1) یا دو (2)یاتین(3)یا چار(4)یا پانچ(5) کلمات سیکھے اور اُسے اچّھی طرح یاد کر لے اور پھر لوگوں کو سکھائے تو وہ جنّت میں داخِل ہو گا۔(اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب، ۱/۵۴ حدیث:۲۰،چندے کے بارے میں سوال جواب، ص:۷)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھاآپ نے؟ عِلْمِ دِین حاصِل کرنا ایسا عظیم کام ہے کہ جس کی وجہ سے مشکلات میں آسانی، رِزْق میں فِراوانی کے ساتھ ساتھ جَنَّت میں داخلے کی بھی ضَمانت ہے، اس