Book Name:Tazkirah e Sayyidi Qutb e Madina Ma Zulhijjah Kay Fazail
تُو عَطا حِلم کی بھیک کر دے میرے اَخلاق بھی ٹھیک کر دے
تجھ کو فاروق کا واسِطہ ہے یاخُدا تجھ سے میری دُعا ہے
عِشقِ احمد میں آنسو بہاؤں حُبِّ دُنیا سے خُود کو بچاؤں
ایسی تَوفیق دے اِلتِجا ہے یاخُدا تجھ سے میری دُعا ہے
(وسائلِ بخشش، مُرَمَّمْ،ص:۱۳۸)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم حُضُورسیدی قطبِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی حیاتِ مُبارکہ کے مُتَعَلِّق سُن رہے تھے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا نام ضِیاءُ الدین احمد ہے، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ خود اِرْشاد فرماتے تھے کہ میرا پیدائشی نام ”احمد مختار“ ہے، میرے دادا حضرت شیخ قُطبُ الدین قادری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے بعد میں میرا نام ’’ضِیاءُ الدِّین‘‘ رکھ دیا تھا۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بروز پِیر ربیعُ الاوّل 1294ھ بَمُطابِق 1877ءکوبمقام قصبہ کلاس والا،ضلع ضیاء کوٹ(سیالکوٹ) میں پیدا ہوئے۔ (سیدی ضیاء الدین احمد القادری،۱/۱۶۴، ملتقطاً)
آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ درمیانے قد سے تھوڑے بلند، گَندُمی رنگت کے ساتھ بارُعب اور پُر کشش شخصیّت کےمالک تھے، کتابی چہرہ، کُشَادہ اور نُورانی پیشانی جس کے درمیان میں ایک بارِیک رَگ ہمیشہ ظاہر رہتی، بینی(ناک) مُبارَک اُونچی، آنکھیں سیاہ،بڑی اور خُوب رَوشن، لمبے اور بارِیک اَبرو جو آپس میں قدرے مِلے ہوئے تھے، پلکیں لمبی اورگھنی، رُخسار سُرخی مائل قدرے بھرے ہوئےان میں سے دائیں رُخسار پر تِل،داڑھی مُبارَک گھنی،خَمدارایک مُٹھی کے برابر، لمبی گردن، چَوڑا سینہ،ہاتھوں کی