Book Name:Tazkirah e Sayyidi Qutb e Madina Ma Zulhijjah Kay Fazail
سے اُدھر ہوجائے،مگر ہماری نمازنہیں جانی چاہئے،اس مجلس کا کام،صاحبِ مزارکی مُبارک سِیرت کے حوالے سے لوگوں کی رہنمائی کرنا اوراِن کے نقشِ قدم پر چلنے کی ترغیب دِلانا، اس مجلس کا کام، مزارات پرہونے والی خرافات(یعنی خرابیوں کو)حکمتِ عملی کے ساتھ روکنا، اس مجلس کا کام،مزارکے اطراف کی مسجدمیں مدنی قافلوں کو سفر کروانا،اس مجلس کا کام مدنی قافلے کے جدول کے مطابق مختلف اوقات میں ہونے والے حلقوں میں زائرین کوشرکت کروانااور اِنہیں بھی مدنی قافلوں میں سفرکرنے اورمدنی انعامات پر عمل کرنے کی دعوت دینا ہے،اس مجلس کا کام تقسیمِ رسائل کے ذریعے زائرین تک نیکی کی دعوت و دعوتِ اسلامی کامدنی پیغام پہنچانا ہے ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یقیناً ہماری خوش بختی ہےکہ آج ہم نے بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ایک ولی اور سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ کے ایک عَظِیْم بُزرگ سیّدی قطبِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی سیرت کے مُتَعَلِّق سننے کا شرف حاصل کیا، ہمیں بھی ان جیسا بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔
آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی زِندَگی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے رسالے’’سیّدی قطبِ مدینہ ‘‘ کا مطالعہ بے حد مُفِید رہے گا،لہٰذا آج ہی اِس رسالے کو ہدیۃً طلب فرما کر اس کا مُطالَعہ فرمائیں،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّہماری خوش نصیبی ہے کہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسیّدی قطبِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے مُرید بھی ہیں اور ان کے خلیفہ بھی ہیں، سیّدی قطبِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کافیضان حاصل کرنے کا ایک ذریعہ یہ بھی ہے کہ شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بَیْعت کر لی جائے، اس سے حُضُورسیدی قطبِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا فَیْضان نصیب ہونے کے ساتھ ساتھ سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ کے بڑے بڑے اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْنکا فیضان بھی نصیب ہوگا،مُریدہونےمیں نُقصان کا کوئی پہلو ہی