Book Name:Tazkirah e Sayyidi Qutb e Madina Ma Zulhijjah Kay Fazail
پاکستان بھر میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کی13شاخیں(Branches)قائم ہیں، جن میں پڑھنے والوں کی تعداد کم وبیش4700(چارہزارسات سو)ہے۔86ممالک کے طلبہ انٹرنیٹ کے ذریعےتعلیمِ قرآن حاصل کررہے ہیں۔اس كے علاوہ مَدَنی تربیت گاہیں، مختلف تربیتی کورسز کے علاوہ مَدَنی چینل جو کے بے شُمار مُسلمانوں کی اِصْلاح اور غیر مُسلِموں کے قَبُولِ اسلام کا سبب بن رہا ہے نیز اس کے ذریعے لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول علمِ دین سے مالا مال ہورہے ہیں،دارُالمدینہ،کئی دارُالافتاء اہلسنّت، المدینۃ العلمیہ، مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ جس سے ماہانہ لاکھوں لاکھ مسلمان مُستَفِیْض ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ سینکڑوں مدَنی مراکز(یعنی فیضانِ مدینہ) اور کثیر مساجد کی تعمیرات و انتظامات، مدارس المدینہ آن لائن ، اسی طرح سینکڑوں ہفتہ وار اجتماعات، بڑی راتوں کے اجتماعات، پورے ماہِ رَمَضان کا اجتماعی اعتکاف سینکڑوں اور آخری عشرے کا اجتماعی اعتکاف ہزاروں مقامات پر ہوتا ہے،جن میں ہزارہا اسلامی بھائی مُعْتَکِف ہوتے ہیں،اِسی طرح مُلک و بیرونِ ملک اسلامی بہنوں کے سینکڑوں مقامات پرباپردہ ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماعات،ہزاروں مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات، مَدَنی تربیت گاہیں،مختلف تربیتی کورسز،مختلف شعبہ جات سے وابستہ اسلامی بہنوں میں مدنی کام،غرض یہ کہ دعوتِ اسلامی کے ہر شعبے میں ہونے والے مدنی کاموں کو منظّم طریقے سے جاری رکھنے اور آگے سے آگے بڑھانے کے لئے خطیر رقم درکار ہوتی ہے۔
قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دیجئے:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ان تمام شعْبہ جات کو چلانے کیلئے کروڑوں نہیں،اربوں روپے کے اَخْراجات ہوتے ہیں۔ جو مُخَیَّرحَضْرات کے تعاوُن سے ہی پورے ہوتے ہیں، مَدَنی کاموں کے لیے پیش آنےوالے ان اَخراجات کو پورا کرنے کےلیے بقرعید کے موقع پرقربانی کی کھالیں بھی جمع کی جاتی