Book Name:Tazkirah e Sayyidi Qutb e Madina Ma Zulhijjah Kay Fazail
چہرے پر داڑھی شریف اور سر پرعمامہ شریف کا تاج سجالیا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّتبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی مسجد بھرو تحریک دعوتِ اسلامی 100سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانےمیں مصروفِ عمل ہے۔مُلک وبیرونِ مُلک دعوتِ اسلامی کے تحت سینکڑوں جامعاتُ المدینہ(للبنین وللبنات)قائم ہیں، جن میں ہزاروں طلبہ و طالبات درسِ نظامی کر رہے ہیں۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے مدارس المدینہ سے حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے حُفّاظِ کرام ہر سال سینکڑوں مساجدِ اہلسنّت میں ماہِ رمضان میں تراویح میں قرآنِ پاک(مصلیٰ)سُنتے،سُناتے ہیں۔٭اس سال مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ کے تقریباً18034(اٹھارہ ہزار چونتیس)حُفاظ نے ماہِ رمضان میں تراویح میں قرآنِ پاک (مصلیٰ)سُننے/سُنانے کی سعادت حاصل کی۔
٭ پاکستان میں اس وقت 2438(دوہزارچارسواَڑتیس)مدرسۃ المدینہ ہیں،جن میں تقریباً 110201 (ایک لاکھ دس ہزار دو سو ایک)مدنی مُنّے و مدنی مُنّیاں ہیں،اِسی طرح بیرونِ ملک 188مدرسۃ المدینہ اور8983 (آٹھ ہزارنوسوتراسی)مدنی مُنّے و مدنی مُنّیاں
٭ پاکستان بھر میں کم و بیش5540(پانچ ہزارپانچ سو چالیس)مدرسۃ المدینہ بالغان ہیں،جن میں پڑھنے والوں کی تعداد تقریباً39114(اُنتالیس ہزارایک سو چودہ)ہے۔
٭ پاکستان بھر میں کم و بیش2693(دوہزارچھ سو ترانوے)مدرسۃ المدینہ بالغات ہیں،جن میں پڑھنے والیوں کی تعدادکم و بیش 29080(اُنتیس ہزاراَسّی)ہے۔