Book Name:Tazkirah e Sayyidi Qutb e Madina Ma Zulhijjah Kay Fazail
بغدادِ مُقدّس کے سفر کا آغاز فرمایا۔ (سیدی ضیاء الدین احمد القادری،۱/ ۲۲۵) حُضُورغوثِ اعظم شیخ عبدالقادر جِیْلانی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی خانقاہِ معلیّٰ میں تقریباً نو(9) برس سے کچھ زائد عرصے تک قِیام پذیر رہے۔ (سیدی ضیاء الدین احمد القادری، ۱/۲۲۶،۲۲۷)اس دوران سیدی قطبِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے کئی بُزرگانِ دِین کی زیارتیں کیں اور ان سے فَیض حاصل کیا۔
1327 ھ کو سیدی قطبِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ عرب شریف میں حاضر ہوئے اور ہمیشہ کے لیے مدینہ شریف میں ہی رہنے لگے۔ (سیدی ضیاء الدین احمد القادری،ص:۱۷۳)جب آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ مدینہ شریف میں داخل ہوئے اس وَقْت تُرکوں کی حُکُومت تھی جبھی وہاں کئی جَیّد عُلمائے کِرام جلوہ فگن تھے، اسی لیے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو دربارِ سیّدُالانبیاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں بار بار حاضری کی سَعادَت ملنے کے ساتھ ساتھ وہاں کے کئی مشائخِ کرام سے فَیض یاب ہونے کا شرف بھی نصیب ہوا۔ (سیدی ضیاء الدین احمد القادری،۱/۲۷۹،ملخصاً)مشہور عاشقِ رَسُول اوربہت بڑے عالمِ دِین،علّامہ شیخ یوسُف بن اسمٰعیل نَبہانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ جو اکثر مدینۂ طیّبہ میں حاضِر رہتے،سیّدی قُطبِ مدینہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اُن سے بھی ایک طویل عرصے تک اِستِفادہ کیا۔ (سیدی ضیاء الدین احمد القادری،۱/۲۸۰)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غَور کیجئے! سیّدی قطبِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ عِلْمِ دِین کے کیسے شیدائی تھےکہ اپنےعَلاقے میں عِلْمِ دِین حاصِل کرنے کے ساتھ ساتھ مرکزالاولیاء (لاہور) ،ہند اور بغداد شریف تک کا سفر کِیا، پھر جب مدینہ شریف حاضِر ہوئے وہاں بھی مَوقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے طلبِ عِلْمِ دِین میں مشغول ہوگئےاور اپنے وَقْت کے کئی مشہور علماء سے عِلْمِ دِین کے جام بھر بھر کے