Book Name:Tazkirah e Sayyidi Qutb e Madina Ma Zulhijjah Kay Fazail
علامہ مولانا ضیاء الدین احمد مَدَنی قادری رضوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی ذاتِ گرامی کے مُتَعَلِّق مَدَنی پھول سننے کی سَعادت حاصِل ہوئی۔
٭ سیدی قُطبِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ذات پر بھروسا کرنے والے، نہایت سخی اور مہربان بزرگ تھے۔
٭ سیدی قُطبِ مدینہ،نہایت ہی خوبصورت حُلیے کے مالک تھے، پیلی بِھیت(ہند) میں مُحَدِّثِ سُورتی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے پاس دورانِ تعلیم ہی آپ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے مرید ہوگئے اور بہت جلد خلافت سے بھی نوازے گئے۔
٭ سیدی قُطبِ مدینہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے طلبِ علمِ دین کے لیے مرکز الاولیاء لاہور، ہند اوربغداد شریف کے سفر کیے، اِشراق، چاشت اور اوَّابین کی نمازیں ادا کرنا آپ کا معمول تھا ۔
٭ سیدی قُطبِ مدینہ،مہمان نوازی میں اپنی مثال آپ تھے۔
٭ سیدی قُطبِ مدینہ خود بھی شریعت پر عمل کرتے اور اپنے مریدین کو بھی شریعتِ مُطہَّرہ پر عمل کی ہدایت فرماتے، عاجزی و اِنکساری آپ کا شیوہ تھا۔
٭ سیدی قُطبِ مدینہ کا4ذوالحج 1401ھ بروز جمعہ وِصال ہوا اور آرزو کے مُطَابِق جنت البقیع میں آپ کی تدفین ہوئی۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّہمیں بھی ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کو اِختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فَضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رِسالت ،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ،مُصطَفٰے جانِ