Har Tarha Ka Nasha Haram Hay

Book Name:Har Tarha Ka Nasha Haram Hay

ساتھ میں جمع نہیں ہوتے،قریب ہے کہ اِن میں سے ایک دوسرے کو نکال دے۔([1])

حضور نبیِ کریم،رؤف رَّحیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایک موقع پر شراب پینے کی وعید بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:ہر نشہ آور چیز شراب ہے ،ہر نشہ آور چیز حرام ہے اور جس نے نشہ آور چیز پی اس کی 40 دن کی نمازیں کم کردی  جائیں گی، پھراگر وہ توبہ کرلے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے(نیز بار بار توبہ کرنے اور پھر دوبارہ اُس کا اِرتکاب کرنے والے کے بارے میں ارشاد فرمایا)اگر چوتھی بار پھر ایسا کرے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  پر حق ہے کہ اسے طِیْنَۃُ الْخَبَال سے پِلائے۔عرض کی گئی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!یہ طِیْنَۃُ الْخَبَال کیا ہے؟ارشاد فرمایا:جہنمیوں کی پِیپ۔([2])

    حضرت سَیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:رسولُ الله صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ نے شراب کے بارے میں دس (10)شخصوں پر لعنت کی:(1) شراب بنانے والے پر (2) شراب بنوانے والے پر۔ (3) شراب پینے والے پر۔ (4) شراب اُٹھانے والے پر۔ (5) جس کے پاس شراب اُٹھا کر لائی گئی اس پر۔ (6) شراب پلانے والے پر۔(7) شراب بیچنے والے پر۔ (8) شراب کی قیمت کھانے والے پر۔ (9) شراب خریدنے والے پر۔ (10)جس کیلئے شراب خریدی گئی اس پر۔([3])

    حضرت سَیِّدُنا ابواُمامہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،رسولُ الله صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  فرماتا ہے :قسم ہے میری عزّت کی! میرا جو بندہ شراب کا ایک گھُونٹ بھی پئے گا میں اس کو اُتنی ہی پِیپ پلاؤں گا اور جو بندہ میرے خوف سے اُسے چھوڑے گا،میں اس کو حوض ِقُدُس سے پِلاؤں گا۔([4])

 


 

 



1…  ابن حبان،کتاب الاشربۃ، فصل فی الاشربۃ، ۷/۳۶۷،حدیث: ۵۳۲۴

2…  ابو داود، کتاب الاشربۃ، باب النھی عن المسکر ،۳/۴۵۹،حدیث: ۳۶۸۰

3…  ترمذی، کتاب البیوع، باب النہی ان یتخذ الخمر خلاً، ۳/۴۷، حدیث: ۱۲۹۹

4…  مسند امام احمد، مسند الانصار، حدیث ابی امامۃ الباہلی،ملتقطا،۸/۲۸۶،حدیث: ۲۲۲۸۱