Book Name:Mah e Milad Mananay Walon kay Waqiyat
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جشنِ ولادت منانے کے مختلف طریقے اپنانے کے ساتھ ساتھ ہوسکے تو 12 ربیعُ الاول اوربالخصوص ہر پیرشریف کو روزہ رکھنے کی کوشش کریں کہ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ہرپیر شریف کوروزہ رکھ کر اپنا یومِ وِلادت بھی منایاہے ،چُنانچہ
سرکارصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم َنے اپنا مِیلاد خُود مَنایا!
حضرتِ سَیِّدُنا ابُوقتادہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہےکہ ایک دن رَسُوْلُ اﷲ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سے پیر کےدن کاروزہ(رکھنے)کے مُتَعَلِّق پُوچھا گیاتوآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:اسی دن میں پیدا ہوا اور اسی دن مجھ پر قرآن اُتارا گیا(یعنی اس دن پہلی وحی کا نزول ہوا)۔(مشکاۃالمصابیح،کتاب الصوم،باب صیام التطوع ، ۱/۵۶۳، حدیث ۲۰۴۵)
ایک اورروایت سنئے جس میں سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنی وِلادت کا تذکرہ کرتےہوئے صحا بَۂ کرام عَلَيهِمُ الّرِضْوَان سے ارشاد فرمایا :میں اب تمہیں بتاؤں گا کہ میری اِبتداکیاہے۔حضرتِ سَیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلام کی دُعا،حضرتِ سَیِّدُناعیسٰی عَلَیْہِ السَّلام کی بشارت اور میری ماںرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کا خواب جو انہوں نے میری ولادت کےوقت دیکھا تھا،میری پیدائش کےوقت ایک نُورمیری والِدَۂ محترمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاکےلئے ظاہرہوا ،جس سے ملک ِشام کے محلّات ان کے سامنےروشن ہو گئے۔(ماثَبَتَ بالسنۃ،ذکر شھر ربیع الاول ،ص۱۳۷ )
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
صحابَۂ کرام نے بھی یومِ مِیلاد مَنایا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جس طرحاللہ عَزَّ وَجَلَّنےقرآنِ پاک میں سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کی تشریف آوری کا ذکر فرمایا،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کےکمالات کو بیان فرمایااورخُود سرکارصَلَّی