Book Name:Mah e Milad Mananay Walon kay Waqiyat
بابِ رحمت وا ہوا اَھْلاً وَّ سَھْلًا مرحبا
(وسائلِ بخشش،مُرمّم،ص146،147)
حضرت شیخ عبدالحق محدّثِ دہلوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ اہل ِمکہ کا بھی اسی پرعَمَلْدَرْآمدہے کہ وہ لوگ12رَبیعُ الاَوَّل کے دن ہی کاشانَۂ نبوت کی زِیارت کے لئے جاتے ہیں اور وہاں میلاد شریف کی محفلیں مُنعقد کرتے ہیں۔(مدارج النبوۃ، ۲ /۱۴)
سَحابِ رحمتِ باری ہے بارہویں تاریخ کرم کا چشمۂ جاری ہےبارہویں تاریخ
ہمیں توجان سے پیاری ہے بارہویں تاریخ عَدو کے دِل کو کَٹاری ہے بارہویں تاریخ
ہزار عیدہوں ایک ایک لحظہ پرقُرباں خُوشی دلوں پہ وہ طاری ہے بارہویں تاریخ
ہمیشہ تُونے غلاموں کے دِل کیے ٹھنڈے جلے جو تجھ سے وہ ناری ہے بارہویں تاریخ
حسن ؔ وِلادتِ سرکار سے ہوا روشن میرے خدا کو بھی پیار ی ہے بارہویں تاریخ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یقیناًیہ بارہویں تاریخ بڑی عظمت والی ہے،اسی بارہویں تاریخ کو کفر وشرک کی ساری ظلمتیں کافُور ہوگئیں،اسی بارہویں تاریخ کوچارسُو روشنی ہی روشنی ہوگئی،اسی بارہویں تاریخ کو ہرطرف خوشی کا سَماں چھا گیا،اسی بارہویں تاریخ کوجبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام نے کعبے کی چھت پر جھنڈا لگایا، اور یہی وہ بارہویں تاریخ ہے جوشب ِقدر سے بھی افضل ترین ہے ۔چنانچہ
حضرتِ سَیِّدُناشیخ عبدُ الحق مُحَدِّث دِہلوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:’’بیشک سَروَرِ عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی شبِ وِلادت شبِ قَدْر سے بھی افضل ہے، کیونکہ شبِ ولادت سرکارِ مَدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے اس دُنیا میں جلوہ گر ہونے کی رات ہے، جبکہ لَیْلَۃُ الْقَدْرسرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ