Book Name:Mah e Milad Mananay Walon kay Waqiyat
بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے کیے گئے مُختلف سُوالات کے دِلچسپ جوابات کی صُورت میں عِلْمِ دِیْن حاصل ہوتاہے اور علمِ دین کی فضیلت میں آتا ہے کہ حضرت سَیِّدُناابُوذَرغِفاری رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:حضورپُرنور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےمجھ سےارشادفرمایا:اےابوذر!(رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ)تمہارااس حال میں صُبح کرنا کہ تم نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی کتاب سے ایک آیت سیکھی ہو،یہ تمہارےلئے 100رکعتیں نفل پڑھنے سے بہترہے اورتمہارااس حال میں صبح کرناکہ تم نےعلم کاایک باب سیکھاہو جس پر عمل کیا گیاہو یانہ کیاگیاہو،تویہ تمہارے لئے1000رکعت نوافل پڑھنےسے بہترہے۔(ابن ماجہ، کتاب السنة، ج۱، ص۱۴۲، حدیث۲۱۹) آپ بھی ہرہفتے مَدَنی مُذاکرے میں اَوَّل تا آخر شرکت کو یقینی بنائیےاور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی مدنی مُذاکرے میں شرکت کی دعوت پیش کیجئے،اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ خُوب خُوب برکتیں حاصل ہوں گی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کئی اسلامی بھائی مدنی مُذاکرے کی برکت سے اپنی گُناہوں بھری زِندگی سے توبہ کر چکےہیں۔ آئیے !ترغیب کیلئے ایک مدنی بہار سُنتے ہیں ،چُنانچہ
واہ کینٹ(پنجاب،پاکستان)کےاسلامی بھائی کےبیان کالُبِ لُباب ہےکہ بہت سے نوجوانوں کی طرح میں بھی مُتعدَّداَخلاقی بُرائیوں میں مبُتلاتھا۔فلمیں ڈرامے دیکھنا،کھیل کُودمیں وَقْت بربادکرنا میرامحبوب مَشْغَلہ تھا۔گھرمیں مدنی چینل چلنےکی برکت سےمدنی مُذاکرہ دیکھنے کی سَعادت نصیب ہوئی، اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ پچھلے گُناہوں سےتائب ہوکرفرائض و واجبات کاعامِل بننےکیلئےکوشاں ہوں، چہرے پر ایک مُٹھی داڑھی شریف سجالی ہے اورمدنی حُلیہ بھی اَپنالیاہے،
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کامزیدکرم یہ ہوا ہےکہ والِدَیْن نے بخوشی مجھے ’’وقفِ مدینہ‘‘ کردیا ہے۔(جو خوش نصیب اسلامی بھائی اپنے شب و روز مدنی کاموں کے لیے وقف کر دے،اُسے دعوتِ اسلامی کی اِصطلاح میں "وقفِ مدینہ"کہا جاتا ہے)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ