Book Name:Mah e Milad Mananay Walon kay Waqiyat
وَسَلَّمَ کو عطا کردہ شب ہے اور جو رات ظُہُورِ ذاتِ سرورِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی وجہ سے مُشَرَّف ہو، وہ اُس رات سے زِیادہ شَرَف و عزّت والی ہے، جو ملائکہ کے نُزُول کی بِناء پر مُشرَّف ہے۔(مَا ثَبَتَ بِا لسُّنّۃص۱۵۳)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ 12ربیعُ الاول مسلمانوں کے لئے عیدوں کی بھی عید ہے، یقیناً اگرحُضُورِ انور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَجہاں میں شاہِ بحر وبَر بن کر جلوہ گر نہ ہوتے تو کوئی عید،عید ہوتی،نہ کوئی شب، شبِ بَرَاء َت ۔بلکہ کون و مکان کی تمام تر رونق و شان اس جانِ جہان ، رَحمتِ عالمیان، سیّاحِ لامکان، محبوبِ رَحمٰن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قدموں کی دُھول کا صَدقہ ہے۔
وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو
جان ہیں وہ جَہان کی جان ہے تو جہان ہے
(حدائق بخشش ص۱۷۸)
٭سرکار کی آمد …مرحبا ٭سردار کی آمد …مرحبا ٭آمنہ کے پھول کی آمد …مرحبا ٭رسولِ مقبول کی آمد …مرحبا٭پیارے کی آمد …مر حبا٭ اچھے کی آمد … مرحبا٭ سچے کی آمد …مرحبا ٭سوہنے کی آمد …مرحبا ٭موہنے کی آمد …مرحبا ٭مُختار کی آمد …مرحبا
مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہواکہ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی وِلادت کا دن سب دنوں سے اَفضل ترین دن ہے۔لہٰذاہمیں بھی چاہیے کہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے خُصوصی اہتمام کے ساتھ خُوشی خُوشی اس دن کو منائیں ،اجتماعِ میلاد مُنعقدکریں ، ہاتھوں میں مدنی پرچم اُٹھائیں