Book Name:Mah e Milad Mananay Walon kay Waqiyat
اورآداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
تری سُنّتوں پہ چل کر میری روح جب نکل کر |
|
چلے تم گلے لگانا مدنی مدینے والے |
(وسائلِ بخشش،ص۴۲۸)
بات چیت کرنے کے اہم مدنی پھول:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے شیخِ طریقت،امیراہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالے ’’101 مَدَنی پھول‘‘سے بات چیت کے حوالے سے چند اہم مدنی پھول سنتے ہیں:٭مسکرا کر اور خندہ پیشانی سے بات چیت کیجئے۔٭مسلمانوں کی دلجوئی کی نیّت سے چھوٹوں کے ساتھ مُشفِقانہ اور بڑو ں کے ساتھ مُؤدَّ با نہ لہجہ رکھئے۔٭چلاّ چلاّ کر بات کرنے سے حد درجہ احتیاط کیجئے۔٭چاہے ایک دن کا بچّہ ہو اچّھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اُس سے بھی آپ جناب سے گفتگو کی عادت بنایئے۔ آپ کے اخلاق بھی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّعمدہ ہوں گے اور بچّہ بھی آداب سیکھے گا۔٭بات چیت کرتے وقت پردے کی جگہ ہاتھ لگانا، انگلیوں کے ذَرِیعے بدن کا میل چُھڑانا، دوسروں کے سامنے با ربار ناک کوچھونا یاناک یا کان میں انگلی ڈالنا ، تھوکتے رہنا اچھی بات نہیں ۔٭جب تک دوسرا بات کر رہا ہو ،اطمینان سے سنئے،بات کاٹنے سے بچئے نیزدورانِ گفتگو قہقہہ لگانے سے بچئے کہ قہقہہ لگانا سنت سے ثابت نہیں۔بات کرتے وقت ہمیشہ یاد رکھئے کہ زیادہ باتیں کرنے سے ہیبت جاتی رہتی ہے۔٭کسی سے جب بات چیت کی جائے تو اس کا کوئی صحیح مقصدبھی ہونا چاہیے اور ہمیشہ مخاطب کے ظرف اور اس کی نفسیات کے مطابق بات کی جائے۔٭بدزبانی اور بے حیائی کی با تو ں سے ہر وقت پرہیز کیجئے ، گالی گلوچ سے اجتناب کر تے