Book Name:Mah e Milad Mananay Walon kay Waqiyat
تِرا نام لے کر جو مانگے وہ پائے
تیرا نام لیوا ہے پیارا خدا کا
تِرے رُتبہ میں جس نے چون و چرا کی
نہ سمجھا وہ بد بخت رُتبہ خدا کا
(ذوقِ نعت)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
رسالہ ”صبح ِ بہاراں “ کا تَعارُف
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے دل میں جشنِ عید مِیلادُ النبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مَحَبَّت بڑھانے کے لئےشیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولاناابُو بلال محمد الیاس عطارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ”صُبحِ بہاراں“نامی رسالہ حاصل کرکےخُود بھی مُطالَعہ کیجئے اور زیادہ سے زیادہ تقسیم بھی کیجیئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّاس رسالے میں ماہ ِ مِیلاد مَنانے کے دَلائل قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان کیے گئے ہیں اوراس رسالے میں رَبِیْع ُالاَوَّل کے مہینے میں جلوسِ مِیلاد نکالنے اور اس میں شرکت کرنے کاطریقَۂ کاراورمَحفلِ مِیلاد مُنعقد کرنے کی اچھی اچھی نیتیں اور اس کے علاوہ بہت سے مدنی پھول بھی بیان کیے گئے ہیں۔نیز اس کے ساتھ ساتھ اس رِسالے میں جشنِ ولادتِ رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَکے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والےاجتماعِ مِیلاد میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کی مدنی بہاریں بھی موجود ہیں ۔لہٰذاآج ہی اس رسالے کو مکتبۃ المدینہ سے ھَدِیَۃًطلب فرمائیے،خودبھی اس کامُطالعہ کیجئے اوردُوسروں کوبھی ترغیب دلائیے۔دعوتِ