Book Name:Mah e Milad Mananay Walon kay Waqiyat
عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کی ولادت کی رات خُوشی مَنانے والوں کی جَزایہ ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّانہیں فضل و کرم سے جَنّٰتُ النَّعِیم میں داخِل فرمائےگا۔مسلمان ہمیشہ سے محفِلِ میلاد مُنعَقِد کرتے آئے ہیں اور وِلادت کی خوشی میں دعوتیں دیتے،کھانے پکواتےاور خُوب صَدَقہ وخیرات کرتےآئے ہیں۔ خوب خوشی کا اِظہار کرتے اور دل کھول کر خَرچ کرتے ہیں نیزآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کی وِلادتِ با سعادت کےذِکْر کا اِہتِمام کر تے ہیں اور اِن تمام اَفعالِ حَسَنہ(یعنی نیک اور اچھے اعمال) کی بَرَکت سے ان لوگوں پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رَحمتوں کا نُزول ہوتاہے۔(مَا ثَبَتَ با السُّنَّۃ،ص۱۵۵ ملتقطًا)
٭سرکار کی آمد …مرحبا ٭سردار کی آمد …مرحبا ٭آمنہ کے پھول کی آمد …مرحبا ٭رسولِ مقبول کی آمد …مرحبا٭پیارے کی آمد …مر حبا٭ اچھے کی آمد … مرحبا٭ سچے کی آمد …مرحبا ٭سوہنے کی آمد …مرحبا ٭موہنے کی آمد …مرحبا ٭مُختار کی آمد …مرحبا
مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے !اب ماہِ ربیع ُالاول میں میلاد منانے والے عاشقان ِ رسول کے نرالے انداز بھی دیکھئے کہ لوگ اپنے جذبَۂ عشق ومَحَبَّت میں سرشار ہوکر کیسے اہتمام کے ساتھ اس ماہِ میلاد کو مناتے آئے ہیں ۔چنانچہ
اربل کے بادشاہ ابُو سعىد مظفر رَحْمَۃُ اللہ تَعَالیٰ عَلَیْہ ہرسال ربىعُ الاول مىں مىلاد شرىف بڑے اہتمام سے مناتے، بہت بڑى محفل کا اِنْعقاد کرتے ۔ان مَحافل میں شرکت کرنے والے کا بیان ہے کہ اس نے محفلِ مىلاد مىں بُھنى ہوئى بکرىوں کے پانچ ہزار سر دیکھے ، 10 ہزار مُرغیاں، فرنى کے اىک لاکھ پیالے اور حلوے کے 30 ہزار طشت دىکھے، بہت سے عُلما اور صُوفىا محفلِ مىلاد مىں شرکت کرتے تھے، بادشاہ (ابُو