Book Name:Mah e Milad Mananay Walon kay Waqiyat
اُٹھائے دُرُود و سلام پڑھتے ہوئے اَشکبار آنکھو ں کے ساتھ صُبحِ بہاراں کااِسْتِقبال کرتے ہیں،12ربیعُ الاول شریف کے دن روزہ رکھ کرجُلوسِ میلاد میں شریک ہوتے ہیں ۔میلاد شریف منانے والےایسے عاشقانِ رسول سےتوپیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ خُوش ہوتے ہیں،جیساکہ
ایک بُزرگرَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مجھے خواب میں تاجدارِرِسالتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَکی زِیارت کا شرف حاصل ہوا،تو میں نےسرکارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں عرض کی:یارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ!کیاآپ کومسلمانوں کا ہر سال آپ کی وِلادتِ مبارَک کی خوشیاں مَناناپسندآتاہے؟تو حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نےارشادفرمایا:جو ہماری وِلادت پر خُوشیاں مناتا ہےاورہم سے خوش ہوتا ہے،ہم بھی اُس سے خوش ہوتے ہیں۔(تذکِرۃُ الواعظِین، ص۶۰۰ )
خدا کی رِضا چاہتے ہیں دو عالَم
خدا چاہتا ہے رِضائے محمد
شعرکی وضاحت:دونوں جہاں خُدا عَزَّوَجَلَّ کی رِضا وخوشنودی کے طلبگار ہیں اور خُدا عَزَّوَجَلَّاپنے مَحْبُوبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کی رضا چاہتا ہے۔روزِ محشر ربّ عَزَّ وَجَلَّاوّلین وآخرین کو جمع کرکے حضورِ اقدسصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے فرمائے گا:’’کُلُّھُمْ یَطْلُبُوْنَ رِضَائِیْ وَاَنَااَطْلُبُ رِضَاکَ یَامُحَمَّدْ‘‘ یہ سب میری رضاچاہتے ہیں اور اے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ! میں تمہاری رضا چاہتا ہوں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرتِ سَیِّدُناشیخ عبدُالحقّ مُحَدِّ ث دِہلوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:سرکارِمدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی