Book Name:Mah e Milad Mananay Walon kay Waqiyat
بُلند ہوئے،میں نے ان انوار پر غور کیا تو معلوم ہوا کہ وہ رحمتِ الٰہیعَزَّ وَجَلَّ اور ان فرشتوں کے انوار تھے ،جو ایسی محفلوں میں حاضر ہوا کرتے ہیں۔ (سیرتِ مصطفٰی ،ص ۷۲-۷۳)
نُوری محفل پہ چادر تنی نُور کی
نُور پھیلا ہوا آج کی رات ہے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مَدَنی تَربِیَّت گاہوں کا تعارُف:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے کم و بیش103 شُعْبوں میں مدنی کام کررہی ہے، ان میں سے ایک شُعْبہ’’مدنی تربیّت گاہ‘‘بھی ہے۔ جس میں عاشقانِ رَسُول مختلف مُلکوں، شہروں اور قَصْبوں سے آنے والے اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرماتے ہیں۔پھر یہ اسلامی بھائی علمِ دین سیکھ کراور سُنَّتوں کی تربیت پاکر اپنے علاقوں میں جا کر ’’نیکی کی دعوت‘‘ کے مدنی پُھول مہکاتے ہیں۔لہٰذا ہمیں بھی وَقتاً فوقتاًسُنَّتوں کی تربیت حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مَدَنی تَربِیَّت گاہوں پر حاضر ہونا چاہیے اور جو سیکھیں ،اسے دوسروں تک بھی پہنچانے کی سَعادَت حاصل کرنی چاہیے۔نیز جواسلامی بھائی یکمشت(یعنی ایک ساتھ )زیادہ دِنوں کے لیے مدنی قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل نہیں کرپاتے،اِن پر انفرادی کوشش کرکے انہیں بھی وقتاً فوقتاً کچھ وقت کے لیے مدنی تربیت گاہوں میں بھیجتے رہیں،اس کی برکت سے بھی کئی عاشقانِ رسول دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے عملی طورپروابستہ ہوکر مدنی کاموں کی دُھومیں مچانے والے بنیں گے۔اِنْ شَاۤءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مَدِیْنَۃُالمُنَوَّرَہ میں روزانہ محفِلِ میلاد