Book Name:Mah e Milad Mananay Walon kay Waqiyat
اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سےاس رِسالے کورِيڈ(یعنی پڑھا) بھی جاسکتاہے، ڈاؤن لوڈ(Download)اورپرنٹ آؤٹ (Print Out)بھی کِیا جا سکتا ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!میلاد ِ مصطفٰے کی برکات سے مالا مال ہونے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجایئے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے زیرِاِہْتمام پاکستان سمیت دیگرکئی ممالک میں مختلف مقامات پرہرسال عیدِمیلادُالنبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ شاندار طریقے سے مَنائی جاتی ہے۔ربیعُ الاوّل کی ۱۲ویں شب کو عظیم الشَّان اجتماعِ میلاد کا اِنْعقاد ہوتا ہے،"صبحِ بہاراں" میں پُرنورسُہانی گھڑیوں کابڑے ہی ادب واِحترام اورنہایت ہی عقیدت کے ساتھ دَسْت بستہ اِستقبال کیا جاتا ہے اورعید کے روز(12ربیع الاوّل)’’مرحبا یامُصطفٰی‘‘کی دُھومیں مَچاتے ہوئے بے شُمار جُلوسِ میلاد نکالے جاتے ہیں،جن میں لاکھوں عاشقانِ رسول شریک ہوتے ہیں ۔
عیدِ میلادُ النَّبی تو عید کی بھی عید ہے
بالیقیں ہے عیدِ عیداں عیدِ میلاد النَّبی
(وسائلِ بخشش مُرمّم، ص 380)
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا مُشکبار مدنی ماحول اچھی صُحْبت فَراہَم کرتا ہے، اس کی برکت سے لاکھوں لوگ گُناہوں بھری زِندگی سے تائب ہوکر نیکیوں بھری زِندگی گُزار رہے ہیں۔آپ بھی دعو تِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوكر نیکی کی دعوت کی دُھومیں مَچائیے اور ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں حصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک مَدَنی کام مَدَنی مذاکرے میں اَوّل تاآخرشرکت بھی ہے۔ مَدَنی مذاکرے کی تو کیا ہی بات ہے کہ اس میں شیخِ طریقت ،امیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ