Book Name:Shan e Mustafa Ba Zaban e Ambia علیہم السلام
تمہارا نام مصیبت میں جب لیا ہو گا گناہگار پہ جب لُطف آپ کا ہو گا خُدا کا لُطف ہوا ہوگا دَستگیر ضرور دِکھائی جائے گی محشر میں شانِ محبوبی کسی کے پاؤں کی بیڑی یہ کاٹتے ہوں گے کسی طرف سے صدا آئے گی حضور آؤ کوئی کہے گا دُہائی ہے یا رسول اللہ یہ بے قرار کرے گی صدا غریبوں کی ہزار جان فِدا نرم نرم پاؤں سے
عزیز بچّہ کو ماں جس طرح تلاش کرے خدائی بھر اِنہِیں ہاتھوں کو دیکھتی ہوگی میں اُن کے دَر کا بھکاری ہوں فضلِ مولیٰ سے |
|
ہمارا بِگڑا ہوا کام بن گیا ہو گا کیا بغیر کیا بے کیا،کیا ہو گا جو گِرتے گِرتے تِرا نام لے لیا ہو گا کہ آپ ہی کی خوشی آپ کا کہا ہوگا کوئی اسیرِ غم ان کو پُکارتا ہو گا نہیں تو دَم میں غریبوں کا فیصلہ ہو گا تو کوئی تھام کے دامن مچل گیا ہوگا مقدس آنکھوں سے تار اَشک کا بندھا ہوگا پُکار سُن کے اسیروں کی دوڑتا ہوگا
خدا گواہ یہی حال آپ کا ہو گا زمانہ بھر اِنہِیں قدموں پہ لوٹتا ہوگا حسنؔ فقیر کا جنّت میں بِسترا ہو گا |
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سرکار کی آمد مرحبا٭سردار کی آمد مرحبا٭سالار کی آمد مرحبا٭مختار کی آمد مرحبا٭غمخوار کی آمد مرحبا ٭ تاجدار کی آمد مرحبا٭شاندار کی آمد مرحبا٭ مرحبا یا مصطفےٰ٭مرحبا یا مصطفےٰ٭مرحبا یا مصطفےٰ ٭مرحبا یا مصطفےٰ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عموماً جو شخص جتنے بڑے مرتبے پر فائز ہوتا ہے اس کےاندر موجود خوبیاں بھی اسی قدر عُمدہ وبے مثال ہونی چاہئیں، جن کے سبب وہ دیگرلوگوں سے ممتاز ہوسکے ، اوراگر اس کے اندر بیک وقت کئی عُمدہ خوبیاں جمع ہوجائیں تو اب اس کےمقام ومرتبے کو مزید چار چاند لگ جاتے ہیں،یقیناً نبیوں کی ذات مخلوق میں سب سے افضل و اعلیٰ اور ہر طرح سے ممتازہی ممتاز ہے،اللہ تعالٰی نے انہیں مختلف خوبیوں سے مُزیَّن فرمایا ہے، مگر سیِّدعالم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عظمت وشان پر قُربان جائیے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے جوخوبیاں دیگر انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوعطا فرمائیں وہ سب کی سب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذات میں جمع فرمادیں۔ کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ
کوئی مثل مصطفٰے کا کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا |
|
کسی اور کا یہ رُتبہ کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا |
حضرت علامہ محمد نور بخش توکلی نے اپنی کتاب ”سیرتِ رسولِ عربی“ میں ان خوبیوں کو ذکر فرمایا ہے جوآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے پہلے دیگر انبیائے کرام کو عطا کی گئیں تھیں اور یہی خوبیاں نبیوں کے سرور،محبوبِِ ربِِّ اکبر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بھی عطا کی گئیں،آئیے !ہم بھی ان خوبیوں کاخلاصہ سنتے ہیں ۔