Shan e Mustafa Ba Zaban e Ambia علیہم السلام

Book Name:Shan e Mustafa Ba Zaban e Ambia علیہم السلام

کی ذاتِ پاک میں موجود ہیں۔ یہ ساری معلومات جو ہم نے سُنیں،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ یہ مکتبۃُ المدینہ  کی بہت ہی پیاری کتاب ’’سیرتِ رَسُولِ عَرَبی‘‘میں موجود ہیں ۔

 نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سیرتِ مُبارکہ  کے بارے میں مزید تفصیل کیلئے مکتبۃُ المدینہ سے اس کتاب کو ہدیۃً حاصل کیجئے اور اس کا مُطالعہ خود بھی کیجئے اور ہوسکے تو دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی ترغیب دلائیے۔یہ کتابدعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے رِيڈ(یعنی پڑھی) بھی جا سکتی ہے، ڈاؤن لوڈ (Download) اور پرنٹ آؤٹ(Print Out)بھی کی جا سکتی ہے۔

مجْلسِ اَلْمَدِیْنَةُالْعِلْمِيَّة کا تَعارُف

اس کتاب کی تخریج وتسہیل وغیرہ  کاکام دعوتِ اسلامی کی مَجْلِس اَلْمَدِیْنةُالْعِلْمِیَّة“نے سَراَنْجام دیا ہے اوردعوتِ اِسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مَکْتَبَةُ الْمَدِیْنَه نے اِسے شائع کیاہے۔ اَلْمَدِیْنةُالْعِلْمِیَّة    دعوتِ اسلامی کا وہ اَہَم  شُعبہ ہے جس نے اِصلاحِ اُمَّت کے جذبے کے تحت خالِص عِلْمی اور اِشاعَتی کام کابِیڑا اُٹھایا ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اَلْمَدِیْنةُالْعِلْمِیَّة    کے16   شُعبوں میں قرآن وحدیث،تفسیر عربی سے اردو ،اردو سے عربی ترجمے اوراصلاحی کُتُب ورسائل تحریرکرنے کا کام جاری ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَلٰی اِحْسَانِہٖ

12 مَدَنی کاموں میں  سے ایک مدنی کام ’’مدرسۃ المدینہ بالغان ‘‘

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے  100سے زائد شُعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے، آپ بھی دعوتِ اسلامی کے ساتھ وابستہ رہئے اور ذیلی حلقے کے  12 مَدَنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے ۔ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام مدرسۃُ المدینہ بالِغان بھی ہے۔مدرسۃُالمدینہ بالِغان میں بالخصوص قُرآنِ پاک دُرست پڑھنا