Book Name:Shan e Mustafa Ba Zaban e Ambia علیہم السلام
کے بھائیوں نے خَبْردی کہ یُوسُف(عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ) کو بھیڑیا کھا گیاہے تو حضرت یعقوب عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے بھیڑیے کو بُلا کر پُوچھا توبھیڑیے نے کہا: میں نے یُوسُف(عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ) کو نہیں کھایا۔(خصائص کبریٰ،۲/۱۸۲)جبکہ میرے آقا،مکے مدینے والے مُصطفیٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے بھیڑیےنے کلام کیا۔(خصائص کبریٰ،ذکر معجزاتہ …الخ ،باب:قصۃ الذئب ،۲/٣٠٨)
(8) حضرت يوسفعَلَیْہِ السَّلَام کی خوبیاں:
حضرت سَیِّدُنا یُوسُف عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اللہ تعالٰی نے بڑا حُسْن وجَمال عطا فرمایا۔جبکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ایسا حُسن عطا ہواکہ کسی اور کو نہیں مِلا،حضرت سَیِّدُنا یُوسُف عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو تو آدھا حُسن مِلا تھامگرحسین وجمیل،محبوبِ ربِّ جلیلصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو مُکَمَّل حُسن مِلا۔ (خصائص کبریٰ، باب اختصاصہ …الخ،۲/ ۳۱۵)
حُسنِ یوسُف پہ کٹیں مِصْرمیں اَنگُشت زَناں
سَرکٹاتے ہیں ترے نام پہ مردانِ عرب (حدائقِ بخشش،ص٥٨)
شعر کی وضاحت:حضرت سَیِّدُنا یوسف عَلَیْہِ السَّلَام کےحُسن کو دیکھ کرمِصْر کی عورتیں بے اختیار اُنگلیاں کاٹ بیٹھی تھیں جبکہ ہمارے نبی ِ رحمت،شفیع ِاُمَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےصرف نام پرعرب کے نوجوان اپنے سرکٹاتے رہے ہیں اور تاقیامت کٹاتے رہیں گے ۔
(9)حضرت ایُّوب عَلَیْہِ السَّلَام کی خوبیاں: