Book Name:Shan e Mustafa Ba Zaban e Ambia علیہم السلام
سکھایا جاتا ہے۔قرآنِ پاک سیکھنے سِکھانے کی بڑی فَضیلت ہے۔چُنانچہ،
حَضْرت سَیِّدُنا عُثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ شَہَنْشاہِ مدینہ،قَرارِ قَلْب وسینہ،صاحبِ مُعطَّر پسینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اِرْشاد فرمایا:” خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْـقُرْاٰنَ وَعَلَّمَهٗ “یعنی تم میں بہترین شَخْص وہ ہے، جس نے قُرآن سیکھا اور دُوسروں کو سکھایا۔([1])
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّقُرآنِ پاک سیکھنے سِکھانے کی ضَرورت و اَہَمیَّت کے پیشِ نَظر قرآنِ پاک کی تَعْلیمات کو عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تَحْت اسلامی بھائیوں کے لئے عُمُوماً بعد نمازِ عشاء مُختلف مَسَاجِد وغیرہ میں ہزارہا مدرسۃُالمدینہ بالِغان کی تَرکیب ہوتی ہے اوراسلامی بہنوں کے لئے مُختلِف مَقامات و اَوقات میں ہَزارہا مدرسۃُالمدینہ بالِغات کی ترکیب ہوتی ہے،اسلامی بھائی اسلامی بھائیوں سے اور اسلامی بہنیں اسلامی بہنوں سےقرآنِ کریم پڑھتی ہیں، حُرُوف کی دُرُسْت اَدائیگی کے ساتھ قرآنِ کریم سیکھنے کے ساتھ ساتھ مُختلِف دُعائیں یادکرنا،نمازکے مسائل سیکھنا،مختلف سُنّتیں و آداب سیکھنا،مدنی درس(درسِ فیضانِ سُنّت)کا طریقہ سیکھنا،فکرِ مدینہ کرنا وغیرہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے جدول میں شامل ہوتا ہے،یہ جدول(دورانیہ)63منٹ کاہوتاہے۔ہمیں بھی اپنی دُنیا و آخرت کی بھلائی کے لئے مدرسۃُالمدینہ بالِغان میں ضَرور شِرکت کرنی چاہئے۔آئیے!مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والے ایک عاشقِ رسول کی مَدَنی بہار سُنئے۔
زم زم نگر( حیدرآباد،باب الاسلام،سندھ) کے علاقے آفندی ٹاؤن میں مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے: میں ایک فیشن پرست نوجوان تھا، دنیا کی موج مستی میں گم، اپنی آخرت کے