Book Name:Shan e Mustafa Ba Zaban e Ambia علیہم السلام
اپنے مولیٰ کا پیارا ہمَارا نبی |
|
دونوں عالَم کا دُولہا ہمَارا نبی |
بزمِ آخر کا شمع فروزاں ہوا |
|
نورِ اوّل کا جلوہ ہمَارا نبی |
جس کو شایاں ہے عرش خُدا پر جلوس |
|
ہے وہ سلطانِ والا ہمَارا نبی |
بجھ گئیں جس کے آگے سبھی مشعلیں |
|
شمع وہ لے کر آیا ہمَارا نبی |
سارے اچھّوں میں اچھّا سمجھئے جسے |
|
ہے اُس اچھّے سے اچھّا ہمَارا نبی |
سارے اُونچوں میں اُونچا سمجھئے جسے |
|
ہے اس اُونچے سے اُونچا ہمَارا نبی |
خلق سے اَولیا اَولیا سے رُسل |
|
اور رَسولوں سے اَعلیٰ ہمَارا نبی |
قرنوں بدلی رَسولوں کی ہوتی رہی |
|
چاند بدلی کا نکلا ہمَارا نبی |
مُلکِ کونین میں اَنبیا تاجدار |
|
تاجداروں کا آقا ہمَارا نبی |
(حدائقِ بخشش،ص۱۳۸ تا۱۴۰)
رہنما کی آمد مرحبا ٭رہبر کی آمد مرحبا٭افسر کی آمد مرحبا٭سرْوَر کی آمد مرحبا٭محبوبِ ربّ کی آمد مرحبا٭سلطانِ عرب کی آمد مرحبا٭رسولِ اکرم کی آمد مرحبا٭نورِمجسّم کی آمد مرحبا ٭تاجور کی آمد مرحبا٭پیمبر کی آمد مرحبا٭منوّر کی آمد مرحبا٭معطّر کی آمد مرحبا٭مرحبا یا مُصْطَفٰے٭مرحبا یا مُصْطَفٰے٭مرحبا یا مُصْطَفٰے٭مرحبا یا مُصْطَفٰے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب’’سیرتِ رسولِ عربی ‘‘ کا تعارف:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ابھی ہم نے جو انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے مُعْجِزَات وخُصُوصیات سُنیں، ساتھ ہی یہ بھی سنا کہ پیارے آقا،بارہویں والے مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ جامع مُعْجِزَات ہیں ،یعنی انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے تمام مُعْجِزَات آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ