Book Name:Shan e Mustafa Ba Zaban e Ambia علیہم السلام
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلوٰۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ |
|
وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ |
اَلصَّلوٰۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ |
|
وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ |
نَـوَیْتُ سُنَّتَ الاعْتِکَاف (ترجَمہ:میں نے سنّتِ اعتکاف کی نیّت کی)
جب بھی مسجد میں داخِل ہوں، یاد آنے پر نفلی اِعْتکاف کی نِیَّت فرما لِیا کریں، جب تک مسجد میں رہیں گے، نفلی اِعْتکاف کا ثواب حاصِل ہوتا رہے گا اور ضِمناً مسجد میں کھانا، پینا بھی جائز ہو جائے گا۔
رسولِ مقبول،بی بی آمِنہ کے گلشن کے مہکتے پھول،جانِ کائنات،شاہِ موجودات،شفیعِ عاصیاں، وکیلِ مُجرماں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ رحمت نشان ہے:
جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس پر دس(10) رَحْمتیں نازِل فرماتا ہے اور جو مجھ پر دس(10) مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس پرسو (100)رحمتیں نازل فرماتا ہےاور جو مجھ پر سو (100)مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی دونوں آنکھوں کے دَرْمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جَہنَّم کی آگ سے آزاد ہے اور اسے بروزِ قیامت شُہداء کے ساتھ رکھے گا۔ (معجم اوسط:۵/۲۵۲، حدیث:۷۲۳۵، ضیائے درودوسلام،ص:۳)
پڑھو سلام کرو ڈُوب کر مَحَبَّت میں
دُرودِ پاک کی کثرت نبی کی آمد ہے
(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص469)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد