Book Name:Shan e Mustafa Ba Zaban e Ambia علیہم السلام
تَعَالٰی عَنْہا سے وہ نورِ عظیم چمکا کہ جس سے مشارق و مغارب روشن ہوگئے۔وہ عظیم رات جس میں حکمِ خداوندی سے فِرشتوں کے آقا جبرئیلِ امین عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے مشرق و مغرب اور خانۂ کعبہ پر جھنڈا نصب کیا۔وہ عظیم رات ہے کہ جس میں اللہ عَزَّ وَجَلَّکے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تشریف آوری پراِیران کے بادشاہ کِسریٰ کے محل پر زلزلہ آیااوراِیران کا ایک ہزارسال سے جلنے والا آتش کدہ بُجھ گیا۔
بُجھ گئیں جس کے آگے سبھی مشعلیں
شمع وہ لے کر آیا ہمارا نبی
(حدائق بخشش ،ص138)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج وہ عظیم نورانی،جگمگاتی رات ہے کہ اِس میں اللہ تعالٰی کے حکم سے آسمان اور جنّت کے دروازے کھول دِیے گئےتھے،یہ وہ عظیم نورانی رات ہے کہ جس کی برکت سے اس سال دُنیا کی تمام عورتوں کو اولادِ نرینہ یعنی بیٹے عطا کیے گئے۔
آج کی اِس عظیم نورانی رات میں حضرت سیدتناآمنہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے گلشن کے مہکتے پھول،رسولِ مقبول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شان و عظمت کا ذِکرِ مبارک کریں اورسُنیں گے،شانِ مصطفی و یادِ مصطفیٰ میں نعتیں گُنگنائیں گے،مرحبایامصطفیٰ کے نعرے لگائیں گےاوراپنے خالی دامن کورحمتوں اور برکتوں سے بھریں گے۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ
ہمارے آقا ومولی،دو عالم کے داتا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے تمام اچھے اوصاف سے مزین فرمایا ہے اور ہر عیب سے پاک پیدا فرمایا،کئی زمانے آئے اور گُزر گئے مگر آج تک ایسی شان وشوکت ،عزت ومرتبت والاکوئی آیا ہے نہ آئے گا۔آج کے بیان میں ہم انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی زبانی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شان وعظمت سے متعلق سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔آئیے!اعلیٰ