Book Name:Huzor Ka Bachpan
فضلِ پیدائشی پر ہمیشہ دُرُود |
|
کھیلنے سے کراہت پہ لاکھوں سلام |
(حدائق بخشش،ص۳۰۶)
شعر کی وضاحت:حضور نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیدائش کے موقع پر عجیب و غریب واقعات رُونما ہوئے مثلاً حضرتِ آمنہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو مکہ میں بیٹھ کر قیصر وکسریٰ کے محلات كا دِکھائی دینا ،بطنِ اقدس سے نکلنے والے نورسے پوری دنیا کا روشن ہو جانا،ایوانِ کسریٰ کے چودہ (14) کنارے ٹوٹ کر گِر جانا،اِیران کے آتش کَدے کا بجھ جانا ،جانوروں کا ایک دوسرے کو مبارک باد دینا وغیرہ وغیرہ۔ اس عظمت پر ہمیشہ رحمت ِ الٰہی برستی رہے اورآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی کھیل کُود کی طرف مائل نہ ہونے کی پیاری عادت پر لاکھوں سلام ہوں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
روزانہ ایک نُورآفتاب کی مانِند سرکارِدوجہاں ،مکی مدنی سُلطاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خِدمت میں حاضِر ہوتا جو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ڈھانپ لیتا اور پھر چَھٹ جاتا۔(معارِجُ النُّبُوَّۃ، رکن دوم، باب سوم، فصل دوم، ص۵۶)
حضرت سَیِّدَتُنا حلیمہ سعدیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں :ایک روز حُضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ میری گود میں تھے کہ چند بکریوں کا گُزر ہوا ،اُن میں سے ایک بکری آئی اور جلدی سے اپنا ماتھا زمین پر رکھا(یعنی سجدہ کیا اور اس کے بعد)،حُضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سرِ اَقدَس کو بوسہ دیا اور واپس چلی گئی۔
چاند شق ہو پیڑ بولیں جانور سجدے کریں
بارَکَ اﷲ مرجعِ عالم یہی سرکار ہے
(حدائق بخشش،ص۱۷۶)
شعر کی وضاحت:ہمارے آقا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ السَّلَام پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا کتنا کرم ہے کہ اُنگلی کے اشارے