Book Name:Huzor Ka Bachpan
کا بہترین ذریعہ ہے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنے نیک بندوں کے وسیلے سے مانگی جانے والی دُعاؤں کو بہت جلد قبول فرماتا ہے ۔اگر ہم جیسے گنہگار بھی نیک بندوں اوران کی خالص ومقبول نیکیوں کے وسیلے سے دُعا کریں تواللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ذات سے اُمید ہے کہ وہ ہماری حاجات پوری فرمائے گا، کیونکہ ان کی نیکیاں بارگاہِ خداوندی میں مقبول ہیں ، ہم دُعا کرتے ہیں کہ’’اے ہمارے پاک پرورد گار عَزَّ وَجَلَّ! اپنے پیارے نبی،سچّے نبی،آمِنہ کےدُلارے نبی،حبیبِ کبریا،محمدِ مصطفیٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مقبول سجدوں کا واسطہ ،حضرت ِ امام حُسَین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی شہادت کا صَدْقہ اورحضور غوثِ پاک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی اطاعتوں کاواسطہ ہمیں اپنی دائمی رضا ،اپنی اور اپنے پیارے حبیبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سچی محبت، اولیائے کرام کااَدَب واِحترام ، نیک اَعمال پر اِستقامت، تَقْوٰی واِخلاص اوراچھے خاتمے کی دولت سے مالامال فرما! اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج کے بیان میں ہم نے حُضور نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بچپن شریف کےچند دلنشین حالات کے متعلق سننے کی سعادت حاصل کی کہ
· مکی مدنی مصطفیٰ،حبیبِ کبریاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تمام رِضاعی ماؤں کو اسلام کی دولت نصیب ہوئی۔
· مکی مدنی مصطفیٰ،حبیبِ کبریا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی برکت سے حلیمہ سعدیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا خچر توانا ہوا اور ان کے جانوروں کے تھن دودھ سے بھر گئے۔
· مکی مدنی مصطفیٰ،حبیبِ کبریا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے9ماہ کی عمر میں فصیح کلام کیا اور10 ماہ میں تِیر اندازی فرمائی۔