Book Name:Huzor Ka Bachpan

کی صُورت بھی اَبرو کی مانند ہوتی ہے،ع اور ص سے حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آنکھوں کی طرف اشارہ ہے  کہ ان کی شکلیں بھی آنکھوں سے ملتی جُلتی ہے،الغرض کٓہٰیٰعٓصٓ میں حضورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے رُخِ روشن کو بیان کیا گیا۔

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یقیناً یہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا فضلِ عظیم ہی تھا کہ حضرت سیِّدَتُناحلیمہ سعدیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکی سوئی ہوئی قسمت بیدار ہو گئی اور سروَرِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ان کی آغوش میں آ گئے۔ اپنے خیمے میں لا کر جب آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  دودھ پلانے بیٹھیں تَو بارانِ رَحمت کی طرح برکاتِ نُبوَّت کا ظُہور شروع ہو گیا، خدا عَزَّ  وَجَلَّکی شان دیکھئے کہ حضرت سیِدَتُناحلیمہ سعدیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے اِس قدر دُودھ اُترا کہ رحمت ِ عالَمِیاں ، شفیعِ مُجرِماں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اورآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے رِضاعی بھائی نے بھی خوب پیٹ بھر کر دودھ پیا اور دونوں آرام سے سو گئے۔ اُدھر اُونٹنی کو دیکھا تَو اُس کے تھَن بھی دُودھ سے بھر گئے تھے۔حضرت سیِّدَتُناحلیمہ سعدیہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے شوہر نے اُس کا دُودھ دوہا اور دونوں میاں بیوی نے خُوب سیر ہو کر دودھ پیااور رات بھر سُکھ اور چین کی نیندسونا نصیب ہوا ۔

      حضرت سیِّدَتُنا حلیمہ سَعدِیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکا شوہر، سرکارِ ذی وقار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی یہ برکتیں دیکھ کر حیران رہ گیااور کہنے لگا:حلیمہ! تم بڑا ہی مُبارَک بچّہ لائی ہو۔حضرت سیِّدَتُنا حلیمہ سعدیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَانے کہاکہ واقعی مجھے بھی یہی اُمّید ہے۔(سیرت حلبیہ، باب ذکر رضاعہ ومااتصل بہ،۱/۱۳۲،  مُسْنَدِ ابی یعلٰی، مسند ام سلمۃزوج النبی، حدیث حلیمۃبنت ابی الحارث،۶/۱۷۱، حدیث:۷۱۲۷)

یہ کہتی تھی گھر گھر میں جاکر حلیمہ

 

میرے گھر میں خَیْرُالْوَریٰ آگئے ہیں

بڑے اَوْج پر ہے میرا اب مُقَدَّر

 

میرے گھر حَبِیْبِِ خُدا آگئے ہیں

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد