Book Name:Ummat-e-Mustafa Ki Khasusiyaat
قَالَ یٰمُوْسٰۤى اِنِّی اصْطَفَیْتُكَ عَلَى النَّاسِ بِرِسٰلٰتِیْ وَ بِكَلَامِیْ ﳲ فَخُذْ مَاۤ اٰتَیْتُكَ وَ كُنْ مِّنَ الشّٰكِرِیْنَ(۱۴۴)وَ كَتَبْنَا لَهٗ فِی الْاَلْوَاحِ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ مَّوْعِظَةً وَّ تَفْصِیْلًا لِّكُلِّ شَیْءٍۚ-فَخُذْهَا بِقُوَّةٍ وَّ اْمُرْ قَوْمَكَ یَاْخُذُوْا بِاَحْسَنِهَاؕ-سَاُورِیْكُمْ دَارَ الْفٰسِقِیْنَ(۱۴۵) (پ۹،الاعراف:۱۴۴، ۱۴۵)
ترجمۂ کنزُ الایمان:اے موسٰی میں نے تجھے لوگوں سے چُن لیا اپنی رسالتوں اور اپنے کلام سے تو لے جو میں نے تجھے عطا فرمایا اور شکر والوں میں ہواور ہم نے اس کے لئے تختیوں میں لکھ دی ہر چیز کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل اور فرمایااے موسٰی اسے مضبوطی سے لے اور اپنی قوم کو حکم دےکہ اس کی اچھی باتیں اختیار کریں عنقریب میں تمہیں دکھاؤں گا بے حکموں کا گھر۔
پارہ9،سُوْرۃُ الاَعْراف کی آیت نمبر159میں اِرشادہوا:
وَ مِنْ قَوْمِ مُوْسٰۤى اُمَّةٌ یَّهْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَ بِهٖ یَعْدِلُوْنَ(۱۵۹) (پ۹،الاعراف:۱۵۹)
ترجمۂ کنز الایمان:اور موسٰی کی قوم سے ایک گروہ ہے کہ حق کی راہ بتاتا اور اسی سے انصاف کرتا۔
یہ سن کرحضرت سیِّدُناموسٰی عَلَیْہِ السَّلَامپوری طرح راضی ہو گئے۔(اللہ والوں کی باتیں،ص ۵۱۶تا ۵۱۹ملخصاوملتقطا)
امیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اُمّتِ مُصطفےٰ میں پیداہونے کی اِس نعمت پر اللہ پاک کا شکراداکرتے ہوئے بارگاہِ اِلٰہی میں عرض کرتے ہیں:
شکر ادا ہو کیونکر تیرا پیارے نبی کی اُمّت میں مجھ سے نکمے کو بھی پیدا تُو نے اے رحمٰن کیا
(وسائلِ بخشش مرمم،ص۱۹۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ !سُنا آپ نے!اُمّتِ مُصطفےٰ کو ربِّ کریم نے دو چار یا پانچ نہیں بلکہ بے شمار فضائل و برکات اور کئی خُصوصیات سے نوازا ہے،وہ تورات شریف جسےاللہ پاک نے حضرت