Book Name:Ouraad-o-Wazaif Ki Barakatain
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!موجودہ دور میں امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادِرِی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صورت میں ایک کامل و اکمل عامِل،عالِم اور پیرِ کامل موجود ہیں، آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ تعویذات و وظائف انتہائی تاثیروالے ہوتے ہیں۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ!آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کی خیرخواہی کےعظیم جذبے کے تحت مشہور قرآنی سورتوں،دُرُودوں،روحانی و طبّی علاجوں اور خوشبودار مَدَنی پھولوں کا دلچسپ مَدَنی گلدستہ”مَدَنی پنج سورہ“،علاج کے گھریلو نُسخوں پر مُشْتَمِل مَدَنی گلدستہ”گھریلوعلاج“اوراللہکریم کےمبارَک ناموں کی برکتوں سے معمور رسالہ ”چالیس(40)روحانی علاج مع طِبّی علاج“کے تحفے اُمّت کو عطا فرمائے ہیں۔ ان کے علاوہ ان رسائل”بیمار عابد“،”زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی“،”چڑیا اور اندھا سانپ“،” مینڈک سُوار بچھو“اور کتاب ”پردے کے بارے میں سُوال جواب“میں بھی آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے سینکڑوں وظائف تحریر فرمائےہیں۔
لہٰذا اِدھر اُدھر بھٹکتے پھرتے رہنے اورجعلی عاملوں کے ہتھے چڑھنےکے بجائے ان کتب و رسائل کو آج ہی مکتبۃ المدینہ کے بستے سے ہَدِیَّۃً طلب کیجئے اور دوسروں کو بھی تحفۃً پیش کیجئے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.netسے ان کتب و رسائل کو پڑھا بھی جاسکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!یادرکھئے!جس طرح تعویذات و وظائف مصیبتوں، پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات دلانے میں فائدےمند ہیں،اسی طرح قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا بھی