Book Name:Ouraad-o-Wazaif Ki Barakatain
بھگائیے اور اپنے کام کاج سے وَقْت نکال کر پابندی کیساتھ ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ سُننے کی عادت بنائیے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں خدمتِ دین کے کم و بیش108 شُعبہ جات میں سُنّتوں کی دُھومیں مچارہی ہے،جن میں سے ایک شعبہ”مجلس مَدَنی مذاکرہ “بھی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ امیرِاہلسُنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادِرِی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے’’عِلْم بے شُمار خزانوں کا مجموعہ ہے،جن کے حُصُول کا ذَرِیْعہ سُوال ہے۔‘‘کے قَول کو عَمَلی جامہ پہناتے ہوئے سُوال و جواب کا ایک سِلسِلہ شُروع فرمایا ہے، جسے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں”مَدَنی مُذاکرہ“ کہا جاتا ہے۔عاشِقانِ رسول مَدَنی مُذاکروں میں عَقائد و اَعمال،فضائل و مَنَاقِب،شریعت و طریقت،تاریخ وسیرت،سائنس وطِبّ،اَخلاقیات و اِسلامی مَعْلُومات ، معاشی و مُعاشرتی و تنظیمی مُعاملات اور دیگر بہت سے مَوضُوعات(Topics)کے بارے میں مختلف سُوالات کرتے ہیں اور امیر ِاَہلسنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اُنہیں حکمت سے بھرپور اور عشقِ رسول میں ڈُوبے ہوئے جوابات سے نَوازتے ہیں۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ”مجلس مَدَنی مذاکرہ“ کے تحت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اِن عطا کردہ دِلچسپ اورعِلْم و حکمت سے بھرپور مَدَنی پُھولوں کی خُوشبو سے دُنیا بھر کے مُسلمانوں کو مہکانے کیلئے اِن مَدَنی مُذاکروں کو تحریری رِسالوںاور میموری کارڈز(Memory Cards)کی صُورت میں پیش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔اللہ کریم مجلس مَدَنی مذاکرہ کو مزید برکتیں عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد