Ouraad-o-Wazaif Ki Barakatain

Book Name:Ouraad-o-Wazaif Ki Barakatain

مدینے کے سلطان صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےان سے ارشادفرمایا:ان اُونٹوں کا تم جو چاہو کرو(یعنی وہ اُونٹ تمہارے لئے حلال ہیں)۔( تفسیر ابن کثیر، پ۲۸،سورۃ الطلاق،تحت الاٰیۃ: ۲،۳،۸/۱۷۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

سُبْحٰنَ اللہ!آپ نے سُنا کہ اوراد و وظائف کی کیسی کیسی برکتیں ظاہر ہوتی ہیں کہ جب حضرت سیدنا عَوف بن مالک رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے دشمنوں کی قیدمیں رہتے ہوئے حضور اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےعطا کردہ وظیفے کو کثرت سے پڑھا  تو اللہ پاک کی طرف سے مدد آئی،زنجیریں خودبخود ٹُوٹ گئیں،قید سے آزادی نصیب ہو گئی،آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی کرامت سے اُونٹوں کا ریوڑ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی آواز پر آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے پیچھے پیچھے چل پڑا اور آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اللہ پاک کی رحمت اور اس کی عنایتوں کا نظارہ کرنے کے بعد خوشی خوشی اپنےگھر کی جانب  چل پڑے۔بیان کردہ حکایت میں جہاں بہت سے خوشبودار مَدَنی پھول  اپنی خوشبو بکھیر رہے ہیں وہیں لَاحَوْل شریف کی اَہَمِّیَّت و فضیلت بھی معلوم ہوئی کہ یہ ایک ایسا طاقتور(Powerfull) وظیفہ ہے جو مشکلات سے نکالنے میں بہت فائدہ دیتا ہے،لہٰذا جب بھی کوئی مشکل یا بیماری آجائے،مثلاً دل میں گھبراہٹ ہوتی ہو،جانی یا مالی نقصان ہو جائے،گاڑی،سامان یا رقم چوری ہوجائے، گھر، دُکان یا فیکٹری میں آگ لگ جائے، ناانصافی یا دھوکہ ہوجائے،دشمنوں کاخوف سکون ختم کردے،حالات خراب ہوجائیں،ناحق کسی مقدمے(Case)میں پھنسادیا جائے،کوئی حادثہ ہوجائے،جن لوگوں سے قرض لیا تھا وہ قرض لوٹانے کا مطالبہ کریں، آندھی، سیلاب یازلزلہ آجائے، گھر میں کوئی بیمار ہوجائے تو لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ زیادہ سے زیادہ پڑھاجائے، اِنْ شَآءَاللہ فائدہ ہوگا اور فائدہ کیوں نہ ہو کہ خود رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ