Ouraad-o-Wazaif Ki Barakatain

Book Name:Ouraad-o-Wazaif Ki Barakatain

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آیئے قرآن کریم سے بھی اوراد ووظائف کا ثبوت سنتے ہیں،چنانچہ اللہ کریم ارشاد فرماتا ہے:

فَنَادٰى فِی الظُّلُمٰتِ اَنْ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ ﳓ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَۚۖ(۸۷) (پ۱۷،انبیا:۸۷)

ترجمَۂ کنزُالعِرفان: تو اس نے اندھیروں میں پکارا کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو ہرعیب سے پاک ہے ، بیشک مجھ سے بے جا ہوا ۔

حضرت سعد رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے روایت ہے ،رسول کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا: حضرت یونس نے مچھلی کے پیٹ میں جب دعا مانگی تو یہ کلمات کہے’’لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنۡتَ سُبْحٰنَکَ ٭ۖ اِنِّیۡ کُنۡتُ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ‘‘ جو مسلمان ان کلمات کے ساتھ کسی مقصد کے لئے دعا مانگے تواللّٰہ پاک اسے قبول فرماتا ہے۔(ترمذی، کتاب الدعوات، ۸۱-باب، ۵/۳۰۲، الحدیث: ۳۵۱۶۔)

            حضرت سعدبن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں :ہم نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے قریب بیٹھے ہوئے تھے تو آپ نے ارشاد فرمایا ’’کیا میں تمہیں ایسی چیز کے بارے میں خبر نہ دوں کہ جب تم میں سے کسی شخص پرکوئی مصیبت یا دنیا کی بلاؤں میں سے کوئی بلا نازل ہو اور وہ اس کے ذریعے دعا کرے تو ا س کی مصیبت و بلا دور ہوجائے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے عرض کی گئی :کیوں نہیں ! ارشاد فرمایا ’’(وہ چیز) حضرت یونس کی دعا ’’لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنۡتَ سُبْحٰنَکَ ٭ۖ اِنِّیۡ کُنۡتُ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ ہے ۔ (مستدرک، کتاب الدعاء والتکبیر والتہلیل۔۔۔الخ،من دعا بدعوۃ ذی النون استجاب اللّٰہ لہ،۲/۱۸۳،الحدیث:۱۹۰۷)

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!  آیئے وظیفوں کی مزید برکات سنتے ہیں: