Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

Book Name:Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

اِس کااندازہ کرنےسےعقلیں حیران ہیں اور زبانیں عاجز ہیں۔ (الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ ، ۱ / ۱۰۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

کلامُ اللہ کے متعلق8 احکام

اے عاشقانِ رسول!آئیے!امیرِ اَہلسنت کے رسالے “ تلاوت کی فضیلت “ صفحہ نمبر 36 سے کلامُ اللہ کے آٹھ اَحکام سُنتے ہیں : (1)قرآنِ کریم کو جُزدان و غِلاف میں رکھنا ادب ہے۔ صحابہ و تابعین رَضِیَاللہُ عَنْہُمْ  اَجْمَعِیْن کے زمانے سے اِس پر مسلمانوں کا عمل ہے۔ (بہارِ شریعت ، حصّہ ۱۶ ، ص۱۳۹) (2)قرآنِ کریم کے آداب میں یہ بھی ہے کہ اُس کی طرف پیٹھ نہ کی جائے ، نہ پاؤں پھیلائے جائیں ، نہ پاؤں کو اُس سے اُونچا کریں ، نہ یہ کہ خود اُونچی جگہ پر ہواور قرآنِ کریم نیچے ہو۔ (بہارِ شریعت ، حصّہ ۱۶ ، ص۱۳۹)(3)لُغت ، نحو اور صَرف(تینوں عُلوم) کاایک (ہی )مَرتَبہ ہے ، اُن میں ہر ایک(عِلْم) کی کتاب کو دوسرے کی کتاب پر رکھ سکتے ہیں اور اُن سے اُوپر عِلْمِ کلام کی کتابیں رکھی جائیں۔ اُن کے اوپرفِقْہ اور احادیث و مَواعِظ و دعواتِ ماثورہ (یعنی قرآن واحادیث سے منقول دعائیں )   فِقْہ سے اُوپر ، تفسیر کو اُن کے اُوپر اور قرآنِ کریم کو سب کے اُوپر رکھئے۔ قرآنِ کریم جس صندوق میں ہو اُس پر کپڑاوغیرہ نہ رکھا جائے۔

 (فتاویٰ ہندیۃ ، ۵ / ۳۲۳ ، ۳۲۴ )

( اعلان : )

                             کلامُ اللہ کے متعلق  بقیہ اَحکام  تربیتی حلقوں میں بیان کئے جائیں گے ، لہٰذا اِن کو جا ننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد