Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

Book Name:Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

بیان سُننے کی نیتیں

* نگاہیں نیچی کئے توجہ سے بیان سُنوں گا۔ * عِلْمِ دین کی تعظیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ * صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوا اللّٰـہ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے کےلئے بلند آواز سے جواب دوں گا۔ * اجتماع کے بعد خود آگے بڑھ کر سلام و مُصافحہ اور انفرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارےپیارےاسلامی بھائیو!ہمارےآج کےبیان کا موضوع ہےسارا قرآن حُضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نعت ہےجس میں ہم حُضورنبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شان و عظمت ، فضائل و برکات اورحُضور پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی وہ خصوصیات  جوقرآنِ کریم میں بیان کی گئی ہیں ، مثلاًقرآنِ کریم میں کہیں آپ کوشفاعت کرنے والافرمایا گیا تو کہیں آپ کو سِراجًامُّنِیْرًا (یعنی چمکتا ہوا سورج)فرمایاگیا۔ کہیں آپ کو یٰس و طٰہٰ فرمایا گیا تو کہیں آپ کو مُزَّمِّل و مُدَّثِّر فرمایا گیا۔ الغرض اللہ پاک نے اپنے محبوب  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوجن اَوصاف اورخُصوصیات سے نوازا ہے ، اُن کےبارے میں کچھ سُنیں گے ۔ آئیے!پہلے ہم عظمتِ مصطفے سے معمورکچھ واقعات   سُنتے ہیں ، پھر اُن سے متعلق قرآنی آیات اوراُن کے تفسیری نکات بھی سُنیں گے۔ اللہ کرے!سارا بیان توجہ کے ساتھ سُننے کی سعادت نصیب ہوجائے۔ آمین

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

یَارَسُوْلَ اللہِ اُنْظُرْحَالَنَا