Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

Book Name:Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

نکات بیان فرمائے ہیں ، آئیے! اُن میں سے کچھ سُنتے ہیں :

(1)اِس واقعے سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام لوگ قانون کے پابند ہوتے ہیں اور قانون مرضیِ محبوب کا منتظر ہے۔

(2) کعبہ کو جو یہ عزت ملی  کہ تمام اَولیا ، غَوث و قطب اُس کی طرف گردنیں جُھکاویں یہ محبوب کے صدقہ سے ملی ، اُن کی مرضی نے کعبہ کو قیامت تک کے لیے قبلہ بنادیا۔ (شانِ حبیب الرحمان ، ص۴۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ساری کثرت پاتے یہ ہیں

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ابھی ہم نے چندواقعات ، آیاتِ مبارَکہ ، اِن کے تفسیری  نکات اور شانِ نزول کے واقعات سُنے ، جن سے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شان ظاہر ہو رہی ہے۔ اِس میں شک نہیں کہ اگرقرآنِ کریم کو ایمان کی نظر سے دیکھا جائے تو پورا قرآن حُضور  پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی نعت ہے۔ آئیے! اِس کی مزید کچھ جھلکیاں ملاحظہ کرتے ہیں ، چنانچہ

پارہ 30 سورۂ کوثر  کی آیت نمبر 1میں  ارشادِ باری ہے :

اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ(۱)  (پ۳۰ ، الکوثر : ۱)

ترجَمۂ کنزُ العرفان : اے محبوب! بیشک ہم نے تمہیں  بے شمار خوبیاں  عطا فرمائیں ۔

حضرت علامہ مولانا  مفتی محمد نعیمُ الدِّین مُراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ اِس آیت ِکریمہ کے  تحت  فرماتے ہیں : (اے محبوب! بے شک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں)اور فضائلِ کثىرہ عناىت کرکے تمام خَلق(مخلوق) پر (تمہیں )افضل کىا ، حُسنِ ظاہر بھى دىا ، حُسنِ باطن بھى(عطا فرمایا) ، نسبِ عالى بھى (دیا) ،