Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

Book Name:Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

(2)(اللہ پاک نے )حُضور پُرنور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا حکم ماننا فرض قرار دیا اور اِس بات کو اپنے ربّ ہونے کی قسم کے ساتھ پختہ(پکا)کیا۔

(3) (اللہ پاک  نے )حُضور ِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا حکم ماننے سے اِنکار کرنے والے کوغیر مسلم قرار دیا۔

(4) رسو لِ کریمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا حکم دل و جان سے ماننا ضروری ہے اور اِس کے بارے میں دل میں بھی کوئی رُکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ اِسی لئے آیت کے آخر میں فرمایا کہ پھر اپنے دلوں میں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حکم کے متعلق کوئی رُکاوٹ نہ پائیں اور دل و جان سے تسلیم کرلیں۔

(5) اِس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اسلامی اَحکام کا ماننا فرض ہے اور اِن کو نہ ماننا کفر ہے نیز اِن پر اعتراض کرنا ، اِن کا مذاق اُڑانا کفر ہے۔ ( تفسیرِ صراط الجنان ، ۲ / ۲۳۹ ، ۲۴۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

خُدا چاہتاہے رضائے محمد

                                                پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے! ایک اور واقعہ ، آیتِ کریمہ ، شانِ  نزول اور تفسیری نکات سُنتے ہیں :

تفسیر صراطُ الجنان میں لکھا ہے : جب اللہ پاک کےآخری نبی ، نبیِّ مُکَرَّم ، محمدِ مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مدینۂ مُنَوَّرہ میں تشریف لائے تو اُنہیں بَیْتُ الْمَقْدِس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کا حکم دیا گیا اورنبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اللہ پاک کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے اُسی طرف منہ کر