Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

Book Name:Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

* بدہضمی کے وقت کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق “ بدہضمی کے وقت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دعایہ ہے :

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓــٴًـۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ(۴۳) اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(۴۴) ۲۹ ، المرسلٰت ، ۴۴ ، ۴۳)

ترجَمۂ کنز العرفان : اپنے اَعمال کے بدلے میں  مزے  سے کھاؤ اور پیو ۔ بیشک نیکی کرنے والوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ۔

                             پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جس شخص کو بدہضمی کی شکایت ہو وہ اِس آیتِ کریمہ کو پڑھ کر اپنے ہاتھ پر دَم کرکے اُسے اپنے پیٹ پر پھیر ے اور کھانے وغیرہ پر دَم کرکے کھانا کھایا کرے اِنْ شَآءَ اللہ بدہضمی کی شکایت دُور ہوجائے گی۔ (خزینۂ رحمت ، ص۱۱۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

* اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72مَدَنی انعامات )

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)

                             آئیے!مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی مَدَنی انعامات کے رِسالے سے غوروفکر(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن مَدَنی انعامات پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔