Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

Book Name:Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

* قرآنِ کریم پڑھنے پڑھانےکی سعادت ملتی ہے۔ * عِلْمِ دِین کی دَولت نصیب ہوتی ہے۔ *  مسجدمیں بیٹھنےکاثواب ملتا ہے۔ آئیے! مَدرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت پر مُشْتَمِلایک واقعہ سُنتے ہیں ، چنانچہ

مسجد میں درس دینے والے بن گئے

پاکستان کے ایک اسلامی بھائی عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے فلمیں  ڈِرامے دیکھنے ، گانے باجےسُننے اوربدنگاہی کرنے کے عادی تھے ، نمازوں  کی پابندی کا بھی ذہن نہ تھا۔ کسی اسلامی بھائی نے انفرادی کوشِش کرتے ہوئے اُنہیں مَدْرَسۃُ المدینہ (بالغان)میں شرکت کی دعوت دی ، اُنہوں نے مَدْرَسۃُ المدینہ(بالغان) میں پڑھنا شروع کردیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہمدرَسۃُ المدینہ(بالغان)کی بَرَکت سے ہفتہ وارسُنّتوں  بھرے  اِجتماع میں شرکت کا معمول بن گیا اور وہ امیرِاَہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ  الْعَالِیَہ سے مُرِید ہو کر نمازی اور مسجد میں دَرْس دینے والے بن گئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہفلمیں ڈرامے ، گانےباجے ، بدنگاہی وغیرہ گناہوں کو چھوڑ دیا اور اپنے گھر والوں  پر بھی  انفرادی کوشِش کرتے  ہوئے  اُنہیں بھی نمازی بنانے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد                     

                             پیارے پیارےاسلامی بھائیو!دنیا کاقانون ہےکہ بادشاہ جب اپنےدرباریوں میں سے کسی کو اپنی عنایتوں سےمخصوص  کرتےہیں تو اُسےایسے خاص انعامات عطا کرتے ہیں ، جس سے اُس کا مقام و مرتبہ  ہر شخص  پر ظاہر ہو جائے اور وہ دوسروں سے بالکل ہی ممتاز ہوجائے۔ وہ کمالات اور مَراتب جو کسی اور کو بھی ملے ہوئے ہوں تو بادشاہ اپنے خاص اور چُنے ہوئے درباریوں کو وہ دینے کے