Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

Book Name:Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

دُرودِ پاک کی کثرت کرنے والا ہوگا۔ * آبِ کَوثر اُس کو نصیب ہوگاجو روزے دارکوکھانا کِھلانے والا ہوگا۔ * آبِ کوثراُس کو نصیب ہوگا جو غیر ضروری گفتگو  سے بچتاہوگا۔ * آبِ کَوثراُس کو نصیب ہوگاجو راہِ خدا کے مسافروں کو پانی پِلانے  والا ہوگا۔ (ماہنامہ فیضانِ مدینہ ، صفرالمظفر ۱۴۴۱ھ ، ص۲۱ ملخصاً و ماخوذاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

تیرے چہرۂ  نورِ فزا کی قسم

                             پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ہم قرآنِ کریم میں بیان کردہ حُضورنبیِّ رَحمت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی تعریف اور اَوصاف کے بارے میں سُن رہے تھے ، ربّ کریم نے اپنے پاکیزہ کلام میں اپنے محبوب  کی طرح طرح سے تعریف بیان  فرمائی ۔ کہیں تو   کئی کئی آیات  میں حضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نعت موجودہے تو کہیں پوری پوری سورت ہی محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےاوصاف بیان کرتی نظر آتی ہے۔ کہیں محبوب کے قدموں کو لگنے والی خاک کی قسم بیان فرمائی ہے  توکہیں  محبوب  کے مبارَک شہر کی قسم بیان فرمائی ہے ۔ کہیں محبوب سے نسبت رکھنےوالی چیزوں کی عظمت و بلندی کو بیان فرمایا ہے تو کہیں  محبوب  کے مبارَک   چہرے کی قسم بیان فرمائی ۔ کہیں  محبوب کی رات کے اندھیرے میں کی جانے والی  عبادت  کرنے کوبیان فرمایا تو کہیں محبوب کے اخلاقِ کریمہ کو بیان فرمایا ہے۔ کہیں اپنے محبوب کی تعظیم کے بارے میں ایمان  والوں کو بتایا تو کہیں اپنی اِطاعت کے ساتھ ساتھ اپنے محبوب کی اِطاعت کو  لازم قرار دیا ۔ کہیں محبوب کی کالی زُلفوں کا تذکرہ فرمایا تو کہیں محبوب کے معراج پر جانے کو بیان فرمایا۔ کہیں حُضور  انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مومنوں پر رءوف ورحیم ہونے کو بیا ن فرمایا تو کہیں اپنی محبت کامعیاراپنے محبوب کی پیروی کوقرار دیا ، الغرض سارا قرآن حُضور پاک