Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

Book Name:Sara Quran Sarkar Ki Naat Hai

فرمایا :

وَ قِیْلِهٖ یٰرَبِّ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ لَّا یُؤْمِنُوْنَۘ(۸۸)  (پ۲۵ ، الزخرف : ۸۸)

ترجَمۂ کنز ُ العرفان : رسول کے اِس کہنے کی قسم کہ اے میرے رب!یہ لوگ ایمان نہیں  لاتے۔

               اللہ كريم نے اپنے محبوبِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مُقَدَّس شہر کی قسم یاد فرمائی اور اِرشاد فرمایا : ( لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ(۱)  (پ۳۰ ، البلد : ۱)ترجَمۂ کنز العرفان : مجھے اُس شہر کی قسم۔ )

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام’’مدرسۃ المدینہ بالغان‘‘

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول میں   پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شان و عظمت  کو بیان کیاجاتاہے ، محبتِ رسول کے جام بھر بھر کر پلائے جاتے ہیں ، آپ بھی اپنےدل میں محبت ِ رسول کا چراغ روشن کرنے کیلئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سےوابستہ ہوجائیے اوراپنی مصروفیات میں سے کچھ نہ کچھ وَقْت ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں کے لئے بھی نکالئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ اِن مَدَنی کاموں میں شامل ہونے کی بَرَکت سے ہم  فرائض کی پابندی کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات کے بھی عادی بن جائیں گے ، فرائض و واجبات ، سُنّتوں اور مُسْتَحَبَّات پر بھی عمل کا جذبہ ملے گا ، نیکی کی دعوت دینےوالی سُنّت پر عمل کا موقع ملے گا ، عاشقانِ رسول کی صحبت ملے گی ، نیک اعمال پر اِستقامت نصیب ہوگی۔

12مَدَنی کاموں میں سےروزانہ کاایک مَدَنی کاممَدْرَسۃُ المدینہ بالِغانمیں پڑھنا یا پڑھانا بھی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ* مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سےدُرُست قرآنِ کریم پڑھنا نصیب ہوتا ہے۔ *  نماز ، وُضو اور غُسْل وغیرہ ضروری اَحکام سیکھنےکا بہترین ذَرِیْعہ ہے۔ * اچھی صحبت نصیب ہوتی ہے۔